پاکستان کومختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ہم کو ملکر سامنا کرتے ہوئے حل کرنا ہو(گورنر پنجاب چوہدری سرور)

پاکستان کومختلف چیلنجز کا سامنا ہے، ہم کو ملکر سامنا کرتے ہوئے حل کرنا ہو(گورنر پنجاب چوہدری سرور)

گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،جنہیں ہم سب کو ملکر سامنا کرتے ہوئے حل کرنا ہو گا،ہم نے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا،جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا،ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح سمجھ کر کرنا ہو گی،کیونکہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب اور حکومتی آشیرباد سے مینارٹیز کے ساتھ ظلم کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے رورل ہیلتھ سنٹر گکھڑ آمد کے موقع پر کیا،جہاں انہوں نے اس دن کے سلسلہ میں قائد اعظم کے یوم پیدائش پر کیک کاٹا،بعد ازاں انہوں نے ہسپتال میں مخیر حضرات خالد مغل کے ڈینٹل یونٹ اور مخیر حضرات حامد ہنجرا کی طرف سے محمد حسین پٹواری ہنجرا ویلفیئر ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح کیا،اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی 53 کے سابق پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر جمال ناصر چیمہ سی پی او سرفراز احمد فلکی،ودیگرز پی ٹی آئی رہنماء بھی تھے،اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے شرکاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کا یوم پیدائش قوم کو مبارک ہو،آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ قائد کے فرمودات پر عمل کریں گے،اس سلسلہ میں تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے کہتا ہوں کہ وہ قائد اعظم کے اصولوں پر کار بند رہیں،کیونکہ آج پاکستان مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہے،اور ہمیں ان تمام چیلنجز سے نپٹنا ہے،انہوں نے مسیحی برادری کو بھی کرسمس ڈے پر مبارکباد دی،اور کہا کہ پاکستان کے قیام میں مسیحی برادری کا بھی نمایاں کردار رہا،ہمیں اس ملک کو وہ ملک بنانا ہے،جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا،انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آج مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں کیساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے، بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نجی شادی تقریب میں شرکت کی۔

Leave your comment
Comment
Name
Email