حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت عالی سے اللہ کریم نے امت ِ محمدیہ صلی اللہ علیہ و سلم پر کرم فرمایا(امیر عبدالقدیر اعوان)

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت عالی سے اللہ کریم نے امت ِ محمدیہ صلی اللہ علیہ و سلم پر کرم فرمایا(امیر عبدالقدیر اعوان)

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت عالی سے اللہ کریم نے امت ِ محمدیہ صلی اللہ علیہ و سلم پر کرم فرمایا، ساری زمین کو سجدہ گاہ بنا دیا، جہاں بھی چاہیں نماز ادا کر لیں۔ پہلی اقوام کے روزے اور آپ ﷺ پر روزے جو فرض ہوئے اس میں بہت رعایت دی گئی۔اسی طرح شب ِقدر عطا فرمائی۔ اگر ان عنایات کو دیکھیں تو بے شمار ہیں، ان سب پر ہمارا شکر گزار ہونا اور اپنے اعمال کو ایسے اختیار کرنا کہ انکار کی صورت نہ بنے ضروری ہے امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان کا خطاب انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی بعثت ِ عالی اور آپ ﷺ نے اپنی زندگی میں ایک ایک عمل اختیار کرنا جو کہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ یہاں ایک بات یاد رکھنے کی ہے کہ ہمارے لیے کتب ِسابقہ اور تمام نبیوں پر ایمان لانا فرض ہے۔ ہمارا ہر عمل یا تو دین ہے یا بے دینی ہے اور کسی بھی فرد کا ایسا عمل جو غلط ہے اور اس کے بعد جہاں تک وہ غلطی دھرائی جاتی ہے تو اس کااثر اْس تک جائے گا جس نے ابتدا کی۔ اسی طرح کوئی بہتر عمل اختیار کرتا ہے، جہاں تک وہ عمل دھرایا جائے گا تو مخلوقِ خدا کے کرنے کا اجر، اس کا ثواب بھی اْسے ملے گا۔”آیات کو گھٹیا قیمت پر مت بیچو“کی تفسیر بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام کے اختیار کرنے میں دنیوی مفاد کو سامنے نہ رکھیں بلکہ وہ مفہوم جو آپ ﷺ نے عملی راہ بتائی ہے اس پر عمل کیا جائے اور ایسا حیلہ نہ بنایا جائے جو اپنی پسند، اپنی مرضی کے مطابق کر کے راہ نکال لی جائے یہ بہت ہی گھاٹے کا سودا ہے اور مخلوق جب یہ عمل کر رہی ہوتی ہے تو وہ مبہوط اور بہری ہو جاتی ہے

Leave your comment
Comment
Name
Email