مرکزی انجمن تاجراں گکھڑ و غلہ منڈی کی طرف سے تحفظ ناموس رسالت (ص) ریلی کا انعقاد

مرکزی انجمن تاجراں گکھڑ و غلہ منڈی کی طرف سے تحفظ ناموس رسالت (ص) ریلی کا انعقاد

گکھڑ منڈی( محمد گلشاد سلیمی)مرکزی انجمن تاجراں گکھڑ و غلہ منڈی کی طرف سے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر انجمن تاجران مہر افضال مختار ، صدر غلہ منڈی چوہدری محمد ناظر گجر ، سابق صدر انور بھٹہ ، جنرل سیکرٹری گکھڑ پریس کلب امانت علی چیمہ ، عبدالوحید ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر نے گھٹیا پن اور پست ذہنی کا ثبوت دیا ہے مسلمان حضور ﷺ کی شان و ناموس پر جان دینے کو ہر وقت تیار ہیں حکومت پاکستان فوری طور پر فرانس سے دو طرفہ سفارتی تعلقات ختم کر کے ان کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کا اعلان کرے شرکاءنے صدر فرانس کی تصاویر کو پاﺅں تلے روند کر غم و غصہ کا اظہار کیا ریلی میں میونسپل کمیٹی گکھڑ کے چیف آفیسر نوید اشرف وڑائچ نے عملہ سمیت شرکت کر کے نمائندگی کی ریلی مشرقی پرچی اسٹینڈ سے شروع ہو کر سلمان سپر سٹور یوٹرن سے ہوتی ہوئی فون ایکسچینج سے واپس مین بازار کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی دعائے خیر عبدالوحید انصاف کلاتھ والے نے کروائی

Leave your comment
Comment
Name
Email