خطرناک جرائم پیشہ افراد سمیت منشیات فروش دس ملزمان گرفتار

خطرناک جرائم پیشہ افراد سمیت منشیات فروش دس ملزمان گرفتار

گکھڑ منڈی (ڈاکٹر عصمت علوی)پولیس گکھڑ نے خطرناک جرائم پیشہ افراد سمیت منشیات فروش دس ملزمان گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں شراب،اسلحہ اور نقدی برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے،پولیس اقدامات اور کاروائیوں سے جرائم میں واضح کمی سے شہریوں کا اطمینان کا اظہار،پولیس تھانہ گکھڑ تعینات ہونیوالے نئے ایس ایچ او سب انسپکٹر منشا گھمن نے دن رات کاروائیاں کرتے ہوئے خطرناک جرائم میں ملوث دس ملزمان میں چدھڑ ٹاؤن کے رہائشی علی رضا انصاری،سجاول وڑائچ،بلاول وڑائچ،سلطانپورہ کے عمر فاروق چیمہ،محلہ تیلیانوالہ کے تنویر عرف محبوب رحمانی کو مختلف جرائم میں گرفتار کر لیا،جبکہ امین پور خورد کے رہائشی عمران بشیر چیمہ سے اسلحہ تیس بور پسٹل،گولیاں،لکھ داتا کے شبیر بشیر ہنجراء سے نائن ایم ایم پستول گولیاں برآمد کر لیں،اسی طرح محلہ لکھ داتا کے منشیات فروشوں میں عاصم طفیل ہنجراء سے چھ بوتل ولائتی شراب،شبیر بشیر ہنجرا سے پانچ بوتل ولائتی شراب،اور وسیم آمین ہنجرا سے بھی چھ عدد بوتل ولائتی شراب برآمد کرکے تمام گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی،نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او سب انسپکٹر منشاء گھمن کی انسدادی کاروائیاں اور بہتر انتظامی اقدامات سے علاقہ تھانہ گکھڑ میں جرائم کی شرح کم ہونے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،جبکہ جرائم پیشہ افراد اور انکے سرپرستوں نے اپنی کاروائیاں بند کرکے زیر زمین رو پوش ہو گئے، مزکورہ گرفتار ملزمان بارے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گکھڑ سب انسپکٹر منشاء گھمن نے بتایا کہ علاقہ سے جرم اور منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،میری تعیناتی کے دوران کوئی بدمعاش صفت غنڈی گردی کر سکتا ہے نہ شریف شہریوں کو تنگ کر سکتا ہے،ملزم خواہ کتنا بااثر کیوں نہ ہو وہ پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا

Leave your comment
Comment
Name
Email