پاکستان پیپلز پارٹی گکھڑ

پاکستان پیپلز پارٹی گکھڑ

نومبر1967ء کو پاکستان پیپلز پارٹی وجود میں آئی اور اس کے بانی جناب ذوالفقار علی بھٹو تھے جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ تھا

چیئرمین : جناب ذوالفقار علی بھٹو سینئر وائس پریزیڈنٹ : شیخ محمد رشید جنرل سیکرٹری : ڈاکٹر مبشر

صوبہ پنجاب کے پہلے صدر غلام مصطفی کھر بنے

اور ضلع گوجرانوالہ کے پہلے صدر میاں فاضل رشیدی (جن کا تعلق گکھڑ سے تھا ) بنے ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری رانا محمد اقبال بنے

23مارچ1969ء کو جنرل یحییٰ نے مارشل لاء لگا دیا اور حکم صادر کر دیا کہ ملک کی تمام تنظی میں اپنا اپنا جھنڈا اتار دیں انہوں نے سیاسی سرگرمیاں پورے ملک میں معطل کر دیں جنرل یحییٰ نے اعلان کیا کہ 1970ء کو عام انتخابت کروائے جائیں اور اس وقت تنظیموں پر سے پابندی ختم کر دی گئی 1970ء کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کی1972ء کو جنرل یحییٰ نے اقتدار ذوالفقار کو سونپ دیا پاکستان پیپلز پارتی پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ معراج خالد اور گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کو بنایا گیا

غلام مصطفیٰ کھر نے چوہدری فضل احمد تارڑ کو پیپلز پارٹی گکھڑ منڈی کا صدر بنایاجبکہ شیخ رشیداحمد نے چوہدری فتح محمد کو صدر بنایا

یہ صورت حال دونوں صدور 1975ء تک رہی اس کے بعد 1975 میں شیخ غلام ربانی کے گھر اسی صورت حالپر ایک میٹنگ ہوئی جس مین ان دونوں کو ہٹا کر شیخ غلام ربانی کو گکھڑ منڈی کا صدر بنا دیا گیا

پہلے پارٹی کنوینیر : محمد مقبول بٹ

سینئر نائب صدر : رانا محمد آصف (جرنلسٹ)

نائب صدر:عبداللہ خالد (جرنلسٹ)

جنرل سیکرٹری :قیوم چوہدری

سیکرٹری اطلاعات :میاں عطا خالق

گکھڑ کے بانی و اراکین :

میاں فاضل رشیدی، چوہدری غلام مصطفی چیمہ ،چوہدری محمد اسلم چیمہ (افریقہ والے ) ،ڈاکٹر نسیم اللہ باجوہ،چوہدری فتح محمد ،،مدثر چیمہ ،عبداللہ خالد (جرنلسٹ )،محمد فاضل بٹ ،محمد فاضل مغل ،میاں عطا خالق ،،ڈاکٹر صدیق (جرمن)،عبدالکریم بھٹی،محمد یوسف بھٹی ،ماسٹر محمد یعقوب ،محمد عنایت انصاری،چوہدری فضل احمد تارڑ ،قاضی عبدالرشید قریشی ،رانا محمد آصف،حکیم محمد صفدر ،مہر محمد بشیر ،سجاد حیدر رانا،محمد اقبال چیمہ ،شیخ محمد حفیظ، محمد شوکت( حلوائی )،وغیرہ وغیرہ

گکھڑ کے جیالے کارکنان :

امان اللہ بٹ عرف منوں پہلوان ، محمد یونس علوی ،معید خان،محمد مقبول بٹ ،محمد طارق بھٹی ،ڈاکٹر شیر محمد انصاری ،اعجاز ناز،الحاج میاں امجد علی انصاری ، محمد ارشد ناصر انصاری،باءو محمدانور انصاری،وغیرہ وغیرہ

گکھڑ پاکستان پیپلز پارٹی کے اب تک کے صدور اور جنرل سیکر ٹریز کے نام مندرجہ ذیل ہیں

صدر 1968 ء) کنوینئر محمد مقبول بٹ (جنرل سیکرٹری) قیوم چوہدری

صدر 1972ء) چوہدری فضل احمد تارڑ (جنرل سیکرٹری)قاضی عبدالرشیدقریشی

صدر 1975ء)شیخ غلام ربانی (جنرل سیکرٹری)محمد بشیر انصاری

صدر 1980 ء)محمد مقبول بٹ (جنرل سیکرٹری)امجد بشیر ڈار

صدر 1983ء)سید اطہر حسین جعفری (جنرل سیکرٹری)میر لطیف پہلوان

صدر 1986ء)کرنل عزیز المک (جنرل سیکرٹری)رانا محمد رفیق

صدر 1990ء)میاں سعید طفیل (جنرل سیکرٹری) رانا محمد رفیق

صدر 2011ء)چوہدری مظہر ریاض چیمہ (جنرل سیکرٹری)چوہدری عمران اکرم ٹھکرا ۔ ساجد محمود کھوکھر

صدر 2015ء)*میاں راشد طفیل ارائیں (جنرل سیکرٹری)ساجد محمود کھوکھر ۔ *قاری تنویر الحسن

Leave your comment
Comment
Name
Email