گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا

گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی)گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں گوجرانوالہ کشمیر اور لاہور کی ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گوجرانوالہ اور لاہور کے درمیان ہوا جو گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ الیون نے جیت لیا ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی صدر گکھڑ پریس کلب میاں صبیح الرحمن، ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ عبدالوحید بابر، ایڈمنسٹریٹر علی حیدر مہر گکھڑ سپورٹس کمپلیکس،صدرو بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آرگنائزر عدنان محمود تھے میاں صبیح الرحمن نے تقسیم انعامات تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کے میچ کا انعقاد خوش آئند ہے اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر آرہے ہیں انہوں نے کمپلیکس میں مزید سہولیات کی بہتری کی طرف DSOعبدالوحید بابر کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کمپلیکس میں مسجد، بیٹھنے کیلئے سیٹس، سیکیورٹی CCTVکیمرے، سیکیورٹی گارڈز کا بندوبست کیا جائے اور60سال سے زائد بزرگ افراد کیلئے داخلہ فری قرار دے کر اعزازی اجازت نامے جاری کیے جائیں ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کرامت علی، عبدالشکور، انیس خاں، محمد سلمان، مطیع اللہ، آفتاب احمد، محمد رضوان، ابرار احمد، محمد کامران، اشرف رمضان،سانول احمد اور فرحان کو خصوصی انعامات دیئے گئے جبکہ مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈز دی گئیں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتہ کے اندر ان تمام سہولیات کیلئے کام شروع ہو جائے گا کوٹ خضری سٹیڈیم میں بھی مزید بہتری لائی جا رہی ہے گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں تمام کھیلوں کے میچز اور ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا رہے گا اور کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ سامنے آئیں گے گکھڑ پریس کلب کے ممبران محمد گلشاد سلیمی، محمد فیصل افضل ،محمد رفیق آسی مغل، سید شاہ حسین بخاری، زوہیب اسلم انصاری، امانت علی چیمہ، فراز احمد گجر نے خصوصی کوریج کی

Leave your comment
Comment
Name
Email