حکیم صوفی غلام محمد بٹ  ؒ تحریک آزادی پاکستان کے سر گرم کارکن غریبوں کی آواز اور پسے ہوئے طبقے کیلئے جراء ت و حوصلہ کا نشان تھے(ملک طاہر محمود خاں)

حکیم صوفی غلام محمد بٹ ؒ تحریک آزادی پاکستان کے سر گرم کارکن غریبوں کی آواز اور پسے ہوئے طبقے کیلئے جراء ت و حوصلہ کا نشان تھے(ملک طاہر محمود خاں)

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی)حکیم صوفی غلام محمد بٹ ؒ تحریک آزادی پاکستان کے سر گرم کارکن غریبوں کی آواز اور پسے ہوئے طبقے کیلئے جراء ت و حوصلہ کا نشان تھے انہوں نے جہالت ظلم و جبر کے خلاف علم جہاد و بغاوت بلند کیا ان خیالات کا اظہار صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیر آباد ملک طاہر محمود خاں نے ان کی 25ویں برسی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے مہمان خصوصی ورلڈ پنجابی میڈیا یونین کے چیئرمین چیف ایڈیٹر روزنامہ پوسٹ مارٹم و بھلیکھا مدثر اقبال بٹ تھے مرکزی آفس ساروکی چیمہ میں منعقد ہونے والی پر وقار تقریب میں مدثر اقبال بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفی غلام محمد بٹ ؒ میرے والد محترم میرے مرشد اور لیڈر تھے میں نے ان سے جبر و استحصال کے خلاف لڑنا سیکھا اور عوام کو اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے آواز اٹھانے کا جذبہ ابھارا انہوں نے صوفی غلام محمد ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریب و مستحق افراد کی امداد اور نادار غریب بچیوں کی شادی کا بھی اہتمام کیا جائے گا پروگرام میں تحصیل پریس کلب صحافیوں نے شرکت کی جس میں جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیر آباد محمد گلشاد، سینئر نائب صدر اشتیاق احمد ہاشمی، محمد عارف شہباز، طارق محمو د تارڑ، حافظ عبدالمنان، ڈاکٹر محمد اکرم جاوید، قاضی زاہد محمود، حکیم حفیظ اللہ، ڈاکٹر ملک محمد آصف، حکیم غلام مرتضےٰ علوی، فیصل ستار، محمد صارب،عمار آصف، قاری محمد معظم رحمانی، بلال مدثر بٹ، محمد فاروق بٹ،تنویر شاہد، نعیم احمد بٹ و دیگر نے شرکت کی مہمان خصوصی مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ وہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیر آباد کے خادم ہیں دام درم سخن جہاں بھی ضرورت ہو میں حاضر ہوں انہوں نے ملک طاہر محمود خاں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صوفی غلام محمد بٹ ؒ کی یاد میں تقریب کا اہتمام کر کے ان کی تعلیمات و کارہائے نمایاں کو نئی نسل تک پہنچانے میں تعاون کیا پروگرام کے آخر میں صوفی حکیم غلام محمد بٹ ؒ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

Leave your comment
Comment
Name
Email