نامعلوم چور اہلخانہ کی عدم موجودگی میں تالے کنڈے توڑ کر14تولہ طلائی زیورات اور 10 لاکھ نقدی چرا کر فرار

نامعلوم چور اہلخانہ کی عدم موجودگی میں تالے کنڈے توڑ کر14تولہ طلائی زیورات اور 10 لاکھ نقدی چرا کر فرار

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی) نامعلوم چور اہلخانہ کی عدم موجودگی میں تالے کنڈے توڑ کر14تولہ طلائی زیورات اور 10 لاکھ نقدی چرا کر فرار تفصیلات کے مطابق گکھڑ کے محلہ شریف پورہ کا رہائشی حاجی مبشر مغل ولد حاجی منور مغل جو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنے عزیز کے ہاں گجرات گئے ہوئے تھے کہ ان کی غیر موجودگی میں نامعلوم ملزمان چھت کے دروازے کے کنڈے کاٹ کر رہائشی کمروں میں داخل ہونے اور تالے توڑ کر سیف میں پڑے 15 لاکھ مالیتی 14 تولے طلائی زیورات اور10 لاکھ سے زائد نقدی چرا کر فرار ہو گئے واردات کی اطلاع ہمسائیوں نے اہلخانہ کو دی پولیس تھانہ گکھڑ نے فرانزک لیب کی مدد سے شواہد وثبوت اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی

Leave your comment
Comment
Name
Email