تحریک انصاف نے اپنے تین سالہ دور میں صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں (جمال ناصر چیمہ)

تحریک انصاف نے اپنے تین سالہ دور میں صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں (جمال ناصر چیمہ)

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی)کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی راہنما تحریک انصاف محمد احمد چٹھہ نے سابق ایم پی اے محمد ناصر چیمہ، وائس چیئرمین سوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب جمال ناصر چیمہ ودیگر راہنماؤں کے ہمراہ گکھڑ ٹراما سینٹر کا افتتاح کر دیا انہوں نے افتتاحی تقریب میں عوام اور پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحت کے شعبہ میں انقلاب لا رہی ہے نئے اسپتالوں کی تعمیر تجربہ کار سٹاف اور ڈاکٹرز کی بھرتیاں کی جا رہیں ہیں تحریک انصاف نے اپنے تین سالہ دور میں صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں صحت سہولت کارڈز کے اجراء سے لے کر اسپتالوں کی تعمیر اس کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر گکھڑ کی تعمیر ایک دیرینہ مسئلہ تھا جسے ہم نے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا سابق حکمرانوں نے جس طرح اس بنیادی منصوبہ پر آنکھیں بند کیے رکھیں وہ قابل مذمت عمل ہے تحریک انصاف پنجاب کے راہنما سابق ایم پی اے ناصر چیمہ،جمال ناصر چیمہ، انجینئر مستنصر محمود ساہی نے ٹراما سینٹر کے قیام پر عملی اقدام اٹھانے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا مہمانوں کا گلپاشی آتشبازی اور ہار پہنا کر بھر پور استقبال کیا گیا

Leave your comment
Comment
Name
Email