گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان اتحاد کرکٹ کلب رجسٹرڈ کے کرکٹ سیزن 2021-22 کا باقاعدہ آغاز

گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان اتحاد کرکٹ کلب رجسٹرڈ کے کرکٹ سیزن 2021-22 کا باقاعدہ آغاز

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی)پاکستان اتحاد کرکٹ کلب رجسٹرڈ کے کرکٹ سیزن 2021-22 کا باقاعدہ آغاز گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہو گیاجس میں پاکستان اتحاد کرکٹ کلب رجسٹرڈ کے صدر میاں صبیح الرحمان سنیئر کرکٹر آصف چیمہ کرکٹر محمد عاصم جوائنٹ سیکرٹری ھمایوں بٹ میڈیا ایڈوائزر محمد آصف بٹ۔سپورٹس آفیسر گکھڑ سپورٹس کمپلیکس شفاقت علی سیفی۔سنیئر کرکٹر عمران مہر اور پریس کلب گکھڑ سے خصوصی تعاون کے لئے رفیق آسی نے شرکت کی۔میاں صبیح الرحمان نے بیٹنگ کر کے نیٹ پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کیا اور کلب کے تمام کھلاڑیوں کو ھر طرح سے حوصلہ افزائی کی یقین دہانی کروائی۔خصوص طور پر ڈسپلن پر توجہ دینے پر زور دیا۔ آصف چیمہ اور شفاقت علی سیفی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔کرکٹ سیزن کے بہترین آغاز پر کلب کے تمام کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور تمام کھلاڑیوں کا جذبہ قابل دید تھا۔تمام ممبران نے پاکستان اتحاد کرکٹ کلب رجسٹرڈ کے صدر میاں صبیح الرحمان اور ان کے ہمراہ آنے والے سنیئر کرکٹرز اور پریس کلب گکھڑ کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

Leave your comment
Comment
Name
Email