افغانستان میں امریکی سامراج کی شکست اسلام کی فتح ہے(مولانا قاری شبیر احمد عثمانی)

افغانستان میں امریکی سامراج کی شکست اسلام کی فتح ہے(مولانا قاری شبیر احمد عثمانی)

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی)ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر کے چیئرمین مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ افغانستان میں امریکی سامراج کی شکست اسلام کی فتح ہے،امارت اسلامی کے قیام سے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں،حریت پسندوں کو نیا جذبہ و حوصلہ ملے گا،امریکہ کے غلام افغانستا ن میں اس کی شکست سے عبرت حاصل کر یں،ختم نبوت کا دفاع اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے،دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے،ختم نبوت کے غدار پاکستان کے وفا دار نہیں ہو سکتے،”گھریلوتشدد“ کی روک تھا م جیسے بل ہمارے اسلامی ومعاشرتی تعلیمات کے منافی ہے،معاشرتی امن و استحکام خاندانی وحدت کا سسٹم رحمت کائنات کے نظام رحمت میں ہے،انہوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت کے متعلق آئینی دفعات کا ڈٹ کر دفاع کریں گے امت مسلمہ کے مشترکہ عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودا بازی کرنے والے دونوں اسلام اور ملک کے ساتھ مخلص نہیں ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے متعلق آئینی ترامیم کی قرار داد کو مستر کرتے ہیں اور یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں قانون ناموس رسالت پر حکومت کوئی بیرونی و امپورٹڈ دباؤ قبول نہ کر ے، عقیدہ ختم نبوت کے رکھوالے جاگ رہے ہیں،قانون ناموس رسالت 295C اور عقیدہ ختم نبوت کی آئینی شقوں کی حفاظت ہمارا ایمانی وآئینی فریضہ ہے۔گھریلو تشدد کی روک تھام بل ہمارے خاندانی نظام کو شریعت سے ہٹ کر تباہ کر نے کا منصوبہ ہے،افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کا قیام خوش آئند ہے،پاکستان کے تحفظ و سلامتی سے متعلق طالبان کے اعلان و اقدام قابل تحسین ہے،عالمی برادری کو چاہیے کہ افغان لہو دھرتی پر رحم کر تے ہو ئے چالیس سال سے آتش و آہن کا شکار افغانیوں کو اپنے مذہب و روایات پر عمل پیرا ہو نے دیں اور طالبان کی حکومت کو تسلیم کرتے ہو ئے امن واستحکام کیلئے ان کو بھرپور ساتھ دیں، آج کی بین الا قوامی صورتحال میں غیر ملکی طاقتیں،لابیاں اور بین الا قوامی این جی او زہماری اقدار،ہمارے آئین و دستور اور ہمارے عقیدے پر اثر انداز ہو رہی ہیں،ایسے میں ہمارے حکمران بین الاقوامی طاقتوں کے ایجنٹ بنے ہو ئے ہیں۔

Leave your comment
Comment
Name
Email