چور نقدی، موبائل فونز، بیٹری اور الیکٹرانکس اشیاء لے اڑے

چور نقدی، موبائل فونز، بیٹری اور الیکٹرانکس اشیاء لے اڑے

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی)گکھڑ میں جی ٹی روڈ پر چوری کی تین وارداتوں میں چور نقدی، موبائل فونز، بیٹری اور الیکٹرانکس اشیاء لے اڑے تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع پیزا بنک کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 4عدد ایل سی ڈیز 32انچ مالیتی 2لاکھ روپے،3عدد موبائل فونز اور توڑے ہوئے تالے بھی ساتھ لے گئے دوسری واردات میں پی ٹی آئی گکھڑ کے صدر عبدالوحید بٹ کے بڑے بھائی عبدالقیوم بٹ کی ملکیتی الشفاء فارمیسی نزد پیزا بنک پر دو موٹر سائیکل سوار ماسک پہنے آئے اور سی سی ٹی وی کیمرا توڑنے کے بعد شٹر توڑ کر فارمیسی کے اندر داخل ہو کر کاؤنٹر کے دراز میں پڑی 25000 روپے نقدی اور توڑے گئے کیمرے کو بھی ساتھ لیکر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس تھانہ گکھڑ نے فرانزک لیب کی مدد سے ملزمان کی فارمیسی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت شروع کر دی تیسری واردات میں نامعلوم چور جی ٹی روڈ بس سٹاپ کے قریب واقع جامع مسجد شاہ جمال میں لگے یو پی ایس کی25000 روپے مالیتی چارجنگ بیٹری چرا کر لے گئے

Leave your comment
Comment
Name
Email