خونی یو ٹرن 2 زندگیاں اور نگل گیا ٹرک کی زد میں آ کر باپ بیٹی جاں بحق

خونی یو ٹرن 2 زندگیاں اور نگل گیا ٹرک کی زد میں آ کر باپ بیٹی جاں بحق

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی) خونی یو ٹرن 2 زندگیاں اور نگل گیا ٹرک کی زد میں آ کر باپ بیٹی جاں بحق والدہ شدید زخمی ٹرک ڈرائیور گرفتار واقعات کے مطابق جی ٹی روڈ بالمقابل سلمان سپر سٹور گکھڑ یو ٹرن پر علی حمزہ ولد صادق علی بھلر سکنہ اوجلہ کلاں موٹر سائیکل نمبری6853 GAO- پر سوار ہو کر سڑک عبور کر رہے تھے کہ وزیرآباد سے گوجرانوالہ کی طرف جاتے ہوئے ٹرک نمبری292 SAI-جسے حسنین بھلر سکنہ باکھڑاں والی تتلے عالی چلا رہا تھا کی زد میں آ کر علی حمزہ، 5سالہ بیٹی انیقہ سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ بیوی شمائلہ شدید زخمی ہو گئی ریسکیو 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر مضروبہ کو طبی امداد دی تھانہ گکھڑ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی

Leave your comment
Comment
Name
Email