گکھڑ اور گردو نواح میں منشیات کی فروخت عروج پر نوجوان نسل منشیات کا شکار ہو کر تیزی سے تباہ ہونے لگی

گکھڑ اور گردو نواح میں منشیات کی فروخت عروج پر نوجوان نسل منشیات کا شکار ہو کر تیزی سے تباہ ہونے لگی

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی) گکھڑ اور گردو نواح میں منشیات کی فروخت عروج نوجوان نسل منشیات کا شکار ہو کر تیزی سے تباہ ہونے لگی پولیس بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کی بجائے نشینوں کو پکڑ کر کاروائی ڈال دیتی ہے منشیات کے استعمال کی وجہ سے کی لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں گکھڑ کے شہریوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق گکھڑ کے محلہ شاہ سیلمان محلہ پیر کوٹ روڈ محلہ چیماں والہ محلہ لکھ داتا سلطان پورہ ہسپتال روڈ کریم آباد محلہ نور پورہ پہلوان پورہ انصاری ٹاون صابری ٹاون پیر عبداللہ شاہ بنگلہ آبادی سیم نالہ گکھڑ نواحی گاوں نت کلاں کوٹلی ساہیاں عادل گڑھ بینکہ چیمہ بدوکی گوسائیاں میں منشیات کی فروخت جاری منشیات کی سرعام فروخت سے نوجوان نسل تیزی کے ساتھ منشیات کی لت کا شکار ہو کر تباہ ہو رہی ہے منشیات کے استعمال کی وجہ سے بہت سے نوجوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں پولیس بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کی بجائے نشیوں کو پکڑ کر کاروائی ڈال دیتی ہے اور بڑے ڈیلروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں گکھڑ کے شہریوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave your comment
Comment
Name
Email