
گکھڑ کے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا
گکھڑ(محمد گلشا دسلیمی)گذشتہ روزتین مسلح ڈاکوؤں نے اوجلہ کلاں کے قریب دربار خواجہ زندہ پیرکے متولی میاں بیوی شفاء ولدانتقاب قوم ہنجرا کو گن پوائنٹ پر رات 10بجے یرغمال بنا کر 5تولے زیوراور 13ہزار نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے مزید دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے آر بی سٹوڈیو گکھڑ کے مالک عدنان عمران بٹ سکنہ گوجرانوالہ کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اس کے پاس پرس میں موجود ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کے سرخ رنگ کے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے 15پر کال کرنے پر ڈی ایس پی وزیر آباد رانا اسلام اور ایس ایچ او عطاء صفدر بھٹی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment