
پاکستان میں تجارتی مواقع بہت زیادہ ہیں جسے جاپان حکومت مزید وسعت دینا چاہتی ہے (جاپان کے ڈپٹی ایمبسڈر مسٹر یو سو کے شندو)
گکھڑ(محمد گلشا دسلیمی)پاکستان میں تجارتی مواقع بہت زیادہ ہیں جسے جاپان حکومت مزید وسعت دینا چاہتی ہے پاکستانی عوام مہمان نواز اور دوست ہیں یہاں رہ کر بہت لطف اندوز ہوا جاپان کو خوراک کی ضرورت ہے اور پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس وجہ سے تعلقات مزید بہتر ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جاپان کے ڈپٹی ایمبسڈر مسٹر یو سو کے شندو نے نواحی گاؤں عادل گڑھ میں گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی سیاسی سماجی شخصیات اور گکھڑ پریس کلب کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا وہ معروف اینکر پرسن قمر چیمہ کی دعوت پر ان کے گاؤں عادل گڑھ ان کی رہائشگاہ پر آئے ان کو پنجاب کی روایتی پگڑی پہنائی گئی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا گیا اور ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد احمد چٹھہ، ٹکٹ ہولڈر PP-53چوہدری جمال ناصر چیمہ، صدرگکھڑ پریس کلب و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے رائس ملز گوجرانوالہ چیمبرز آف کامرس میاں صبیح الرحمن، جنرل سیکرٹری امانت علی چیمہ، سرپرست محمد گلشاد سلیمی، چیف آرگنائزر فیصل افضل، زوہیب علی، محمد آصف بٹ، لکی بٹ، محمد رفیق آسی، صدر پی ٹی آئی پی پی 53رضوان یوسف، نائب صدر محمد اظہر شفیق، جنرل سیکرٹری ڈی سی کالونی عاطف چیمہ، سہیل ذوالفقار چیمہ، محمد افضال ساہی، امتیاز ساہی، عاطف عظمت مسلم لیگ ق، شبیر حسین و دیگر موجود تھے مسٹر یوسو کے شندو نے مزید کہا کہ جاپانی حکومت نے 2019میں ہنر مند نوجوانوں کی خدمات پر پاکستان سے معاہدہ کیا جو جاپان میں بہترین کام کر رہے ہیں مزید ساڑھے تین لاکھ افراد کو جاپان میں کام کے مواقع مہیا کریں گے اڑھائی ارب ڈالر کی امپورٹ کر رہا ہے ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے مدد کی ضرورت ہے پاکستانی عوام میں بہت ٹیلنٹ ہے اس موقع پر چوہدری احمد چٹھہ، چوہدری جمال ناصر چیمہ اور قمر چیمہ نے مسٹر شندو کو تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا بعد ازاں ان کو مقامی روشن فیڈز ملز کے بھی وزٹ کروا یا گیا اور گرمجوشی سے الوداع کیا گیا

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment