
وقف املاک ایکٹ کے حوالہ سے اسلام آباد کے علماء کرام کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہیں (علامہ زاہدالراشدی)
گکھڑ(محمد گلشا دسلیمی)وقف املاک ایکٹ کے حوالہ سے اسلام آباد کے علماء کرام کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہیں یہ قانون شرعی و بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کے سراسر منافی اور خلاف ہے، تمام مسالک اور تنظیمات مدارس دینیہ کی مشترکہ متفقہ بالائی قیادت کو شامل کیے بغیر کسی بھی حکومتی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار وقف املاک ایکٹ کے حوالے سے بلائے گئے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں تمام مسالک کے نمائندوں اور مختلف جماعتوں کے سرکردہ احباب نے متفقہ طور پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کیا، اجلاس پاکستان شریعت کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ زاہدالراشدی کی دعوت اورجمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا پیر نصیر احمد اویسی کی صدارت میں ہوامولانا زاہدالراشدی نے کہاکہ اوقاف ایکٹ متنازعہ ہے جواسلام آبادکی حدود میں نافذ کیا گیا ہے، اسلام آباد اورراوالپنڈی کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے مشترکہ طور پر اسے مسترد کردینے کا اعلان کیا ہے جبکہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی قیادت کے ساتھ قومی اسمبلی کے اسپیکر اوردیگر حکومتی ذمہ دار حضرات نے وعدہ کیا ہے کہ اس قانون میں دینی حلقوں کو اعتماد میں لے کر ترامیم کی جائیں گی مگر نہ تو یہ ترامیم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی اس قانون کو متفقہ بنانے کے لیے کوئی پیش رفت دکھائی دے رہی ہے، بلکہ اس کے برعکس پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ اوقاف نے غیر معمولی نقل وحرکت شروع کر دی ہے، حالانکہ یہ قانون صرف اسلام آباد کے لیے منظور کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ متنازعہ اوقاف ایکٹ شرعی احکام اورمسلمہ شہری حقوق دونوں کے منافی ہے، جسے موجودہ حالت میں کسی طرح قبول نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ اس قانون سے صرف مدارس کا نظام متاثر نہیں ہو رہا بلکہ عمومی اوقاف اورمساجد کا پورا نظام اس کی لپیٹ میں آرہا ہے، تمام شرکاء اجلاس نے مشترکہ اور متفقہ طور پر پہ اس موقف کی مکمّل تائید کا اظہار کیا،اجلاس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کی طرف سے شیخ الحدیث مولانا پروفیسر محمد سعیدکلیروی، مولانا محمد ابرار ظہیر، حکیم افضل جمال،محمد یوسف کھوکھر، جمعیت علماء پاکستان سے ابو یاسر اظہر حسین فاروق، صاحبزادہ محمد سعید رضا، تنظیم المدارس العربیہ پاکستان سے مفتی محمد شعبان قادری، جماعت اھلسنت سے صاحبزادہ احمد نورانی، جمعیت علماء اسلام سے قاضی مراداللہ، بابررضوان باجوہ،مولانا جمیل احمد گجر،قاری محمد ریاض،عبدالقادر عثمان، ادارہ تنظیم الاسلام العالمی سے مولانا سعید احمد صدیقی،جامعہ جعفریہ سے علامہ ذوالفقار علی، ملک عابد حسین، سید منیر حیدر نقوی، وفاق المدارس العربیہ گوجرانوالہ کے حافظ جواد محمود قاسمی،مولانا عبدالغفور،جامعہ قاسمیہ سے مفتی محمود قاسمی، جمعیت علماء اسلام س سے قاری احسان اللہ قاسمی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سے مولانا عارف شامی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ سے حافظ گلزار احمد آزاد،جماعت اسلامی سے فرقان عزیز بٹ، جمعیت اشاعت التوحید والسنہ سے مولانا محمد اعجاز غزنوی، جمعیت اہلحدیث العالمی سے مولانا حجاج اللہ صمدانی، پاکستان شریعت کونسل سے مفتی نعمان، مولانا نصرالدین خان عمر،مفتی غلام نبی ضیاء،حافظ عبدالجبار، محمد خان جمیل، و دیگر نے شرکت فرمائی، اجلاس میں ضلع گوجرانوالہ کی سطح پر ان مذکورہ وقف املاک ایکٹ کے معاملات پہ غوروخوض کے لیے مشترکہ طور پہ تحفظ اوقاف ومساجدکمیٹی مقرر کر دی گئی جس کے اراکین میں بابر رضوان باجوہ،مولانا محمد ابرار احمد ظہیر، مولانا جواد محمود قاسمی،مفتی شعبان قادری،مولانا حافظ امجد محمود معاویہ،فرقان عزیز بٹ،مولانا سعید احمد صدیقی،مولانا اعجاز غزنوی،سید منیر حیدر نقوی شامل ہیں،،پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حافظ امجد محمود معاویہ کو رابطہ سیکرٹری برائے تحفظ اوقاف ومساجد کمیٹی منتخب کیا گیا

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment