روحانی شخصیت کی رہائش گاہ پر گھسنے والے ڈاکوﺅں کو ملحقہ رائس ملز کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے واردات چھوڑکر فرار ہونا پڑ گیا

روحانی شخصیت کی رہائش گاہ پر گھسنے والے ڈاکوﺅں کو ملحقہ رائس ملز کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے واردات چھوڑکر فرار ہونا پڑ گیا

گکھڑ (ڈاکٹر عسمت علوی)لوٹ مار کی نیت سے روحانی شخصیت کی رہائش گاہ پر گھسنے والے ڈاکوﺅں کو ملحقہ رائس ملز کے سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے واردات چھوڑکر فرار ہونا پڑ گیا،یاد رہے کہ غلام رسول فالاں والے کے گھر یہ تیسری واردات ہونے جا رہی تھی ،کہ قبل ازیں دو وارداتوں میں ڈاکو کروڑوں کا مال و زر لوٹ کر لے گئے ہیں،واقعات کیمطابق گذشتہ شام آٹھ بجے کے قریب گکھڑ کی معرو ف روحانی شخصیت چوہدری غلام رسول چیمہ العروف فالاں والے کے مرحوم بیٹے بشارت علی چیمہ فالاں والے کے گھر تین مسلح ڈاکو گھس آئے،کہ گھرمیں موجود ملازمہ نے تین مسلح ڈاکوﺅں کے گھرگھسنے پربشارت چیمہ کے بھائی لیاقت علی چیمہ فالاں والے کی ملحقہ رہائش پر کال فون کرکے ڈاکوﺅں کے گھسنے کی اطلاع کی ،جنہوں نے ون فائیو پر کال کرکےگوجرانوالہ پولیس کو آگاہ گیا کہ سر کل پولیس کینٹ کے ڈی ایس پی ضیغم ثنا وڑائچ نے ناصر ف گکھڑ پولیس کے علاوہ ڈی ایس پی سر کل تحصیل وزیرآباد کو اطلاع دی ،جنہوں نے بشارت علی چیمہ المعروف فالاں والے کی رہائش گاہ کے ملحقہ رائس ملز مالکان کو اطلاع دی کہ آپکی فلور ملز کے ملحقہ بشارت چیمہ فالاںوالے کے گھر مسلح ڈاکو لوٹ مارکی غرض سے گھس گئے ہیں، فلور ملز مالکان نے اپنے مسلح سیکورٹی گارڈ کو جا ئے وقوعہ پربھیج کر جنکی ہوائی فائرنگ سے ڈاکوبشارت علی چیمہ المعروف فالاں والے کی کوٹھی کی عقبی سائیڈ سے بغیر مزاخمت کے ہی فرار ہو گئے، کہ فلور ملز کے سیکورٹی گارڈ کی ہوائی فائرنگ سے بشارت چیمہ فالاں والے کے گھر واردات ادھوری چھوڑکر ڈاکوﺅں کوفرار ہو نا پڑ گیا، قبل ازیں بشارت چیمہ المعروف فالاں والے کے گھر دو ایسی ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہی جس میں داکوﺅں نے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی تھی، جن کا تاحال سراغ نہ مل سکا،کہ بعد ازاں ڈی ایس پی سرکل کینٹ ضیغیم ثنا وڑائچ، ڈی ایس پی سرکل تحصیل وزیرآباد رانااسلام،اور چوکی گکھڑ ستٹی انچارج سب انسپکٹرسمیع اللہ بھاری نفری سمیت پہنچ کر حالات کو قابو میں کی

Leave your comment
Comment
Name
Email