نااہل اور ناکام حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں(چوہدری ارشاد اللہ سندھو)

نااہل اور ناکام حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں(چوہدری ارشاد اللہ سندھو)

 گکھڑ ( ڈاکٹرعصمت علوی)لانگ مارچ موجودہ عوام دشمن اور ظالم حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا نااہل اور ناکام حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں 26 مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرکے حکومت کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلزپارٹی تحصیل وزیر آباد کے سینئر نائب صدر چوہدری سرفراز احمد ساہی کے آفس اتحاد بلڈرزگکھڑ منڈی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مظہر ریاض چیمہ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق ملک پیپلزپارٹی تحصیل وزیر آباد کے سینئر نائب صدر چوہدری سرفراز احمد ساہی، رانا جاوید اقبال و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کی تیاریاں جاری ہیں پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شرکت کرے گی اور حکومت کے خاتمہ تک اسلام آباد دھرنے میں موجود رہے گی حکومت سے تنگ عوام لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے لیے بڑی شدت سے 26 مارچ کا انتظار کر رہے ہیں عوام کا موڈ بتا رہا ہے کہ لانگ مارچ میں لاکھوں افراد اسلام آباد کا رخ کرینگے اور حکومت کے خاتمہ کے بعد ہی واپس لوٹیں گے

Leave your comment
Comment
Name
Email