پولیس چوکی گکھڑ سٹی نے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے ان سے شہری سے چھینے گئے موٹرسائیکل، نقدی،موبائل اور اسلحہ برآمد

پولیس چوکی گکھڑ سٹی نے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے ان سے شہری سے چھینے گئے موٹرسائیکل، نقدی،موبائل اور اسلحہ برآمد

گکھڑ(محمد گلشادسلیمی) پولیس چوکی گکھڑ سٹی نے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے ان سے شہری سے چھینے گئے موٹرسائیکل، نقدی،موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا،واقعات کے مطابق گکھڑ کے علاقہ سلیم پورہ نت کلاں روڈ کا رہائشی محمد شہباز ولد محمد رفیق جو اپنے یونائیٹد موٹرسائیکل نمبری GTK-4544پر سوار ہوکرکام پر جارہاتھا کہ ظفر کالونی کے رہائشی دو رکنی ڈکیت سعید عرف سعیدو ولد اشرف بھلر اوربلال ولد طارق دیندار نے 26جنوری 2021شہباز رفیق کو نت کلاں روڈ پر روک کر اس سے گن پوائنٹ پر اسکاموٹرسائیکل اور 8ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے پولیس چوکی گکھڑسٹی انچارج ایس آئی سمیع اللہ نے واردات کے بعد مدعی شہباز احمد کے نامزد ملزمان ٹریس کرکے دو رکنی گینگ سعید عرف سعیدو اور بلال طارق دیندار کوگرفتارکرکے ناصرف ان سے موٹر سائیکل، ہزاروں کی نقدی بلکہ اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کرلئے،اس دو رکنی ڈکیت گینگ نے دوران تفتیش علاقہ کی مزید وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے

Leave your comment
Comment
Name
Email