تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیر آباد کا ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ملک طاہر محمود خاں ہیڈ آفس ساروکی چیمہ میں منعقد ہوا

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیر آباد کا ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ملک طاہر محمود خاں ہیڈ آفس ساروکی چیمہ میں منعقد ہوا

گکھڑ(محمد گلشادسلیمی)تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیر آباد کا ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ملک طاہر محمود خاں ہیڈ آفس ساروکی چیمہ میں منعقد ہوا جس میں قاضی زاہد محمود کو مرکزی نائب صدر مقرر کرتے ہوئے ملک طاہر محمود خاں نے کہا کہ الحمد للہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیر آباد کی رجسٹریشن کا تجدیدی لیٹر جاری ہو چکا ہے جس کیلئے تمام ممبران و عہدیداران کی محنت و کاوش قابل تحسین ہے آئین کی خلاف ورزی اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ وزیر آباد کے مفادات کے منافی سرگرمیاں کرنے والے عناصرہر گز قابل برداشت نہیں اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد گلشاد سلیمی، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد اکرم جاوید، سینئر وائس پریذیڈنٹ اشتیاق احمد ہاشمی، حافظ عبدالمنان، آفتاب احمد مغل، خالد عمر راجپوت، قاری محمود فیصل و دیگر نے شرکت کی اور سرپرست بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی

Leave your comment
Comment
Name
Email