نائب تحصیلدار نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ درجن غیر قانونی منی پٹرول پمپس سیل، جبکہ متعدد دکانداروں کو مہنگی اشیاء پر جرمانے کر دیئے

نائب تحصیلدار نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ درجن غیر قانونی منی پٹرول پمپس سیل، جبکہ متعدد دکانداروں کو مہنگی اشیاء پر جرمانے کر دیئے

گکھڑ(محمد گلشادسلیمی)نائب تحصیلدار نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ درجن غیر قانونی منی پٹرول پمپس سیل، جبکہ متعدد دکانداروں کو مہنگی اشیاء پر جرمانے کر دیئے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نائب تحصیلدارشبیر حسین وڑائچ حلقہ گکھڑ نے دیگر عملہ قانونگوحلقہ گکھڑ افتخار احمد چیمہ، انکروچمنٹ انسپکٹر بلدیہ حیدرعلی تارڑ،سینٹری انسپکٹر فیصل منیر گجر،اور پولیس چوکی گکھڑ کے کانسٹیبل قمر زمان کے ہمراہ گکھڑ اورگردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی منی پٹرول پمپس جوڑہ سیان اور چوڑہ گھمن،زاہد محمود ولد ولی دین،طارق محمود ولد برکت علی،محمد نواز ولد برکت علی،فاروق ولد چراغ دین،بدو کی گوسائیاں میں محمد عاطف ولد محمد شکور شیخ،محمد یوسف ولد رمضان جٹ،بادشاہ ولد محمد یوسف بٹ،چک دادن محمد افضل ولد رحمت خاں چیمہ،قلعہ سنگھیاں عاطف سلیم ولد محمد سلیم سنگھا،محمد قاسم چیمہ، کولار محمد تنویر ولد محمد بشیر کولار پٹرول پمپ،عادل گڑھ طالب حسین سندھو پٹرولیم،عنصر چیمہ پٹرولیم،کھسر بریار عنایت اللہ نمبردار،محمد عمران یونس موچی،وائیانوالی کے زنیر حسن،کلیر کے مقبول بشیر راجپوت،اور گکھڑ کوٹ نورا روڈ کے اشفاق احمد کے منی پٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے،جبکہ چوڑہ شاہد کریانہ سٹور،کو سرکاری ریٹ سے زائد پر اشیا ء کی فروخت پر پانچ ہزار،صفدر ٹریڈرز چوڑہ جاوید ٹریڈرز کو بالترتیب پانچ پانچ ہزار،عبداللہ سبزی فروش گکھڑ کو ایک ہزار،اورر بلال احمد آف بدو کی گوسائیاں کومہنگی ایل پی جی فروخت کرنے پرتین ہزارجرمانہ کرکے موقع پر وصول کر لیا

Leave your comment
Comment
Name
Email