Warning: The magic method LA_IconManager::__wakeup() must have public visibility in /home2/ghakhar/public_html/wp-content/plugins/superfly-menu/includes/vendor/looks_awesome/icon_manager/IconManager.php on line 752
الحمدللہ علماء کرام کے ساتھ معاشرے کے دوسرے فورم پر بھی ناموس رسالت کے ذمہ داران اپنا کردار ادا کر رہے ہیں (علامہ زاہد الراشدی) – Ghakhar
الحمدللہ علماء کرام کے ساتھ معاشرے کے دوسرے فورم پر بھی ناموس رسالت کے ذمہ داران اپنا کردار ادا کر رہے ہیں (علامہ زاہد الراشدی)

الحمدللہ علماء کرام کے ساتھ معاشرے کے دوسرے فورم پر بھی ناموس رسالت کے ذمہ داران اپنا کردار ادا کر رہے ہیں (علامہ زاہد الراشدی)

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوجرانولہ کے زیر اہتمام عظیم ادارہ جامعہ دارالعلوم فاروقیہ میں ختم نبوت علماء کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں گوجرانوالہ ڈویژن سے مذہبی سکالرز، خطباء کرام اور آئمہ مساجد نے بھرپور شرکت کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہد الراشدی صاحب کہاکہ الحمدللہ علماء کرام کے ساتھ معاشرے کے دوسرے فورم پر بھی ناموس رسالت کے ذمہ داران اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انٹرنیشنل لائرز فورم کے زیر اہتمام کل جماعتی مشاورتی اجلاس میں انٹرنیشنل تحفظ ناموس رسالت کونسل تشکیل دے دی گئی، انٹرنیشنل تحفظ نامو س رسالت کونسل عدالتی سطح پر،عالمی فورمز پر اور میڈیا سمیت تمام ذرائع کو بروکار لاتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت کی جدوجہد کو آگے بڑھائے گی جس میں تمام طبقات کی بھرپور نمائندگی ہوگی اور اس کا دائرہ کا ر پہلے مرحلے ملکی سطح پر اور بعد از اں عالمی سطح تک بڑھایا جائے گا،انٹرنیشنل تحفظ ناموس رسالت کونسل عدالتی جنگ بھی لڑے گی،اور جن گستاخوں کو سزائے موت دی گئی ان کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کا نہ صرف یہ کہ دفاع کرے گی بلکہ ان فیصلوں پر عمل درآمد اور ان گستا خوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ آپ جس کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں پہلے اس کو پہچانیں اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہر بات ہر جگہ سلیقہ کے ساتھ کی جائے تو نتیجہ خیر ہوتی ہے۔کنونشن میں مولانا علامہ شاہ نواز فاروقی، مولانا صاحبزادہ نصرالدین خان عمر، مولانا عارف شامی، پروفیسر حافظ محمد انور، مولانا عبیداللہ حیدری، مولانا امجد محمود معاویہ، مولانا محمود الرشید،مولانا عمر حیات، مولانا غلام نبی ضیاء، مولانا عطاء الرحمن جالندھری، مولانا فضل الہادی، مولانا محمد اسامہ قاسم اوربہت سے علماء کرام نے شرکت کی۔ سب شرکاء نے یہ عزم کیا ہم ختم نبوت کے محاذ پر دفاع ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے یکجہتی و اتحاد کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
Leave your comment
Comment
Name
Email