اپنے تمام تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا(نو منتخب صدر تنظیم مغلیہ گکھڑ محمد رفیق مغل)

اپنے تمام تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا(نو منتخب صدر تنظیم مغلیہ گکھڑ محمد رفیق مغل)

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی) اپنے تمام تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیاتنظیم کے فلاحی کام اولین ترجیح ہوگی اورتنظیم سازی کرتے ہوئے باڈی میں متحرک افراد شامل کریں گے اور اپنے ساتھیوں کی ممکنہ حد تک مدد اور ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونیوالے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کریں گے ان خیالات کا اظہارنو منتخب صدر تنظیم مغلیہ گکھڑ محمد رفیق مغل نے تنظیمی اجلاس منعقدہ محلہ نارمل میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا اجلاس میں دس سال سے مسلسل منتخب صدر ٹھیکیدار اللہ دتہ مغل، اور جنرل سیکرٹری عرفان اللہ مغل،بزرگ و سینئر راہنماء ٹھیکیدار حاجی امین مغل، بابو احسان اللہ مغل،شہبازاحمد مغل،محمد رفیق مغل، ادریس آصف مغل، محمد امجد مغل،احمد مغل اور معراجدین مغل سمیت دیگر ممبران عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں ٹھیکیدار اللہ دتہ مغل نے تنظیم کے متحرک رکن اور ن لیگ یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد رفیق مغل کو تنظیم مغلیہ کاپندرہواں صدر نامزد کرتے ہوئے انہیں ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے تمام ممبران و کارکنان تنظیم نے ان کو مبارکباد دی

Leave your comment
Comment
Name
Email