والدین بچوں کو سکول بھیجیں تا کہ تعلیم سے بہرہ مند ہو سکیں (پرنسپل ذوالفقار علی چٹھہ)

والدین بچوں کو سکول بھیجیں تا کہ تعلیم سے بہرہ مند ہو سکیں (پرنسپل ذوالفقار علی چٹھہ)

گکھڑ (محمد گلشادسلیمی) والدین بچوں کو سکول بھیجیں تا کہ تعلیم سے بہرہ مند ہو سکیں کرونا کی وجہ سے سکول بند رہنے سے بچے سکول نہیں آسکے اور مختلف مصروفیتوں میں مشغول ہو رہے ہیں حکومت کی ہدایات کے مطابق بچوں کا تعلیمی سال بچانے کیلئے گذشتہ سال کے دورانیہ میں توسیع کر دی گئی ہے سکول کونسل ممبران بچوں کو سکول لانے کیلئے ذاتی توجہ اور دلچسپی لے کر والدین کو ملیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گکھڑ ذوالفقار علی چٹھہ نے سکول کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری آصف صدیق، شازب سردار چیمہ، چوہدری شکیل نمبردار، محمد گلشاد سلیمی، حاجی محمد رفیق و دیگر نے شرکت کی بعد ازاں سکول کونسل کو سائنس لیبارٹری اور کمپیوٹر لیب میں ہونے والی اپ گریڈنگ ورک کے متعلق وزٹ کر وایا گیا جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل ذوالفقا ر علی چٹھہ اور متعلقہ ذمہ دار ٹیچرز کی کاوش کو سراہا

Leave your comment
Comment
Name
Email