پاکستان کی شہ رگ کشمیر کے پنجہ سے چھڑانا قومی فریضہ ہے افواج پاکستان مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے درمیان لگائی باڑ ختم کروائیں (مولانا حماد الزھراوی)

پاکستان کی شہ رگ کشمیر کے پنجہ سے چھڑانا قومی فریضہ ہے افواج پاکستان مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے درمیان لگائی باڑ ختم کروائیں (مولانا حماد الزھراوی)

گکھڑ(محمد گلشا د سلیمی)پاکستان کی شہ رگ کشمیر کے پنجہ سے چھڑانا قومی فریضہ ہے افواج پاکستان مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے درمیان لگائی باڑ ختم کروائیں کشمیر کمیٹی میں مقبوضہ کشمیر کے راہنماؤں کو بھی شامل کر کے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر مظاہرہ کیا جائے تا کہ عالمی سطح پر انڈیا کا مکروہ چہرہ اور کشمیریوں پر ہوئے مظالم و ستم اور شہادتوں کو اجاگر کیا جا سکے حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کڑی سزا ئیں دی جائیں اور تحفظ ناموس رسالت و صحابہ بل پر عمل درآمد کروایا جائے ان خیالات کا اظہار تحریک اہلسنۃ والجماعۃ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر و یوم ابوبکر صدیق ؓ کے حوالہ سے مطالباتی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حماد الزھراوی، مفتی احسان الخالق خلیق، مولانا شہاب انور، مولانا عامر کشمیری، قاری عمر فاروق الحسینی، حافظ محمد اسلم جٹ، قاری اویس نقشبندی و دیگر نے مرکزی جامع مسجد امام اہلسنت مولانا محمد سرفراز گکھڑ کے سامنے کیا انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی مدد کیلئے امت مسلمہ کو کردار ادا کرنا چاہیے خود غرضی اور ذاتی مفادات مقاصد اور نظریہ سے دور کر دیتے ہیں ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے

Leave your comment
Comment
Name
Email