محکمہ ہیلتھ کی طرف سے گکھڑ میں ٹائیفائیڈبخار سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز()

محکمہ ہیلتھ کی طرف سے گکھڑ میں ٹائیفائیڈبخار سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز()

کھڑ منڈی(ڈاکٹر عصمت علوی)محکمہ ہیلتھ کی طرف سے گکھڑ میں ٹائیفائیڈبخار سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز،سماجی شخصیت حافظ یٰسین مہر کے گھر کیمپ لگا کر بنگلہ آبادی اور گردونواح کے نو سے پندرہ سال کے بچوں اورسینکڑوں لڑکوں کو حفاظتی انجیکشن لگائے گئے،محکمہ ہیلتھ کی طرف سے پندرہ روزہ ٹائیفائیڈ بخار کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کردیا گیا،گذشتہ روز سول ہسپتال گکھڑ کے زیراہتمام ویکسینیٹرز کی ٹیم نے سماجی شخصیت حافظ یٰسین مہر کے ڈیرہ پرکیمپ لگا کر بنگلہ آبادی اور گردونواح کے علاقوں کے نو سے پندرہ سال کے بچوں اور سینکڑوں لڑکوں کوٹائیفائیڈ بخار سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، ٹائیفائیڈ بخار کیخلاف حفاظتی ٹیکے لگانے کی پندرہ روزہ مہم میں شہر بھر کے مختلف مقامات پر اسی طرح کیمپ لگا کر پندرہ سال تک کے بچوں کو حفاظتی انجیکشن لگا ئے جائیں گے ، سماجی شخصیت حافظ یٰسین مہر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ ہیلتھ پنجاب کی ٹائیفائیڈ بخار سے بچاﺅ کی مہم میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر انکی صحت برقرار رکھیں

Leave your comment
Comment
Name
Email