حافظ نوید اختر گجرکی کمی کو کوئی بھی پورا نہیں کر سکتا ، انکے خاندان اور پریس کلب کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے(میاں صبیح الرحمن)

حافظ نوید اختر گجرکی کمی کو کوئی بھی پورا نہیں کر سکتا ، انکے خاندان اور پریس کلب کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے(میاں صبیح الرحمن)

گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی) پریس کلب گکھڑ کے ایگزیکٹو ممبر حافظ نوید اختر گجر کے انتقال پر پریس کلب گکھڑ میں چیئرمین ملک جمیل کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جسمیں پریس کلب کے صدر میاں صبیح الرحمن،جنرل سیکرٹری امانت چیمہ، وائس چیئرمین ولیدالرحمن بٹ،عبدالرزاق لکی بٹ، چیئرمین ایکشن کمیٹی شاہ حسین بخاری،نائب صدر محمد رفیق آسی، جوائنٹ سیکرٹری آصف بٹ، پی اے ٹو آرگنائزر زوہیب علی انصاری، ودیگرز ممبران نے شر کت ، اس تعزیتی اجلاس میں تمام ممبران و عہدیداران نے مرحوم ایگزیکٹو ممبرحافظ نوید اختر گجر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بطور صحافی انکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر صدر پریس کلب میاں صبیح الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نوید اختر گجرکی کمی کو کوئی بھی پورا نہیں کر سکتا ، انکے خاندان اور پریس کلب کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ، انہوں نے کہا کہ پریس کلب گکھڑ حافظ نوید اختر کی فیملی اور انکے بچوں کے تعلیمی اخراجات ،خوراک ،کے علاوہ انکی مالی اعانت کرتے رہیں گے ،اور اس پلیٹ فارم پراپنی استعاعت کیمطابق انکے خاندان کی مالی امدادکرتے رہیں گے

Leave your comment
Comment
Name
Email