حکومت کا سینٹ کا اوپن بیلٹنگ آئینی بل جمہوری روح اور اصولوں کے منافی اور بد نیتی پر مبنی اقدام ہے(ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری)

حکومت کا سینٹ کا اوپن بیلٹنگ آئینی بل جمہوری روح اور اصولوں کے منافی اور بد نیتی پر مبنی اقدام ہے(ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری)

گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی) حکومت کا سینٹ کا اوپن بیلٹنگ آئینی بل جمہوری روح اور اصولوں کے منافی اور بد نیتی پر مبنی اقدام ہے جو جمہوری سوچ اور حق رائے دھندگان کی آزادی اظہار پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے حکمرانوں نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کو خریدنے اور ان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے وزیراعظم عمران خان دوھری شہریت والوں کو سینٹ کی ٹکٹیں فروخت کر رہے ہیں اور انہیں سینٹ میں لانا چاہتے ہیں جو آئین و قانون کے متصادم ہے ان کے اس قسم کے غیر جمہوری و غیر آئینی اقدام کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر بلیم گیم کھیل رہے ہیں جو عمل اپوزیشن کے لئے درست نہیں وہ حکومت کے لئے درست کیسے ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب ایسے لیڈر ہیں جو کچھ لئے بغیر نہیں دیتا اب وہ سینٹ کی ٹکٹیں بیچ رہے ہیں اور اراکین اسمبلی کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے برخلاف انہیں ووٹ دیں مزید برآں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانہ کی نظر کر دیا ہے اور حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج عالمی دنیا کی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹ چکی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو دوسال ہونے کو ہیں مگر اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سر پر جون تک نہیں رینگ رہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے مگر پاکستان کے عوام کے دل کشمیری مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ کشمیر کی آزادی تک اپنی آواز بلند کرتے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Leave your comment
Comment
Name
Email