چیف آفیسر ایم سی گکھڑ کی سربراہی میں پانچ روزہ اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریبات کا آغاز

چیف آفیسر ایم سی گکھڑ کی سربراہی میں پانچ روزہ اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریبات کا آغاز

گکھڑ( ڈاکٹر عصمت علو ی)چیف آفیسر ایم سی گکھڑ کی سربراہی میں پانچ روزہ اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریبات کا آغاز،گذشتہ روز آگاہی مہم،فلیکسز آویزاں کرنے کے علاوہ میونسپل کمیٹی میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایم سی گکھڑ کے ملازمین نے بھر پور شرکت کرکے اظہار خیال کیا،ہاتھوں کی زنجیر،تقریب تقاریر ،ایک منٹ کی خاموشی واک اور ریلی کا بھی انعقاد کیا جا ئے گا،تفصیلات کیمطا بق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں میونسپل کمیٹی گکھڑ میں پانچ روزہ اظہار یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ، ایم سی گکھڑ کے چیف آفیسر نوید اشرف وڑائچ کی سر براہی میںگذشتہ روز میونسپل کمیٹی بلڈنگ اور شہر بھر کے پبلک مقامات پر آگاہی مہم کے سلسلہ میں بینرز اور فلیکسزلگائی گئیں،بعد ازاںایم سی بلڈنگ ہال میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا،جس میں میونسپل کمیٹی گکھڑ کے کلیریکل سٹاف،و دیگر ملازمین نے بھر پور شر کت کی ،تلاوت کلام پاک،نعت خوانی کے بعد شرکا نے یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اظہار خیال کیا، اس موقع پر چیف آفیسر نوید اشرف وڑائچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہو کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصب حکمرانوں نے ناجائز قبضہ جما کر کشمیری قوم کو محکوم بنا رکھا ہے ، جبکہ پاکستانی قوم اپنے مسلمان کشمیری بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، اور کشمیر پر بھارتی قبضہ چھڑوانے کیلئے پاکستان ہر فورم پر سفارتی زرائع استعمال کر کے پوری دنیا میں کشمیر ایشو کو اجاگر کر رہا ہے ،بطور قوم ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بن کر کھڑے ہیں اور ان پر بھارتی غاصب فوج کے بہیمانہ جبر ،ظلم و بربریت کیخلاف آواز بلند کر تے رہیں گے ، اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھائیوں کا خون رنگ لائے گا ، اور انہیں حقیقی آزادی ملے گی ، انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی گکھڑ اپنے اس پانچ روزہ پلان پر عمل کرتے ہو ئے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے مذید کہا اس پانچ روزہ پلان میں آج ہاتھوں کی زنجیر،تقریب تقاریر،اور پانچ فروری کو کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی ،تقریب تقاریر،سیمینارز،واک ریلی،اور اختتامی دعا ہو گی ، بعد ازاں سیمینار میں انہوں نے کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کر نے کے علاوہ آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعاکی

Leave your comment
Comment
Name
Email