
جی ٹی روڈ گکھڑ پر کھڑے بائیس ویلر کی اٹھائیس ہزار کی بیٹریاں چوری
گکھڑ(ڈاکٹر عصمت علو ی )ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے کام پہ جانیوالے شہری سے موٹر سائیکل،نقدی،موبائل ،جبکہ گیس ری فلنگ شاپ کے مالک سے چالیس ہزار نقدی ، موبائل چھین لیا، جی ٹی روڈ پر کھڑے بائیس ویلر کی اٹھائیس ہزار کی بیٹریاں چوری،گکھڑ میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ طویل ہو گیا،گذشتہ صبح گکھڑ کے محلہ سلیم پورہ کا رہائشی شہباز رفیق رحمانی جو چھ بجے اپنے موٹر سائیکل نمبریGTK/4544پر سوار ہو کر وزیرآباد کام پر جا رہاتھا کہ دو مسلح ڈاکوﺅں نے اسے نت کلاں روڈگکھڑ مشرقی قدیمی قبرستان کے مقابل روک کر اس سے اس کا موٹر سائیکل ،آٹھ ہزار روپے نقدی،موبائیل فون اور ایگزاسٹ فین چھین کر اسی کے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ،دوسرے وقوعہ میں صابری دربار کے متولی عبدالرشید صابری مرحوم کا بیٹا غلام فرید صابری جو نت کلاں روڈ پر واقع اپنی گیس ری فلنگ کی دکان پر بیٹھا تھا کہ دو مسلح ڈاکو دن دیہاڑے صبح آٹھ بجے گھس آئے اور غلام فرید صابری کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر اس سے چالیس ہزار روپے نقدی، اور موبائل چھین کر فرا رہو گئے ،اسی طرح گجرات کے رہائشی نصراللہ خاں گجر ، اور جنید لیاقت گجر جو گذشتہ شب اپنا بائیس ویلر ٹرالہ نمبری GLT/3512کو پولیس چوکی گکھڑ سٹی سے سو میٹر کے فاصلے پر سروس روڈ پر پارک کرکے اسکے ملحقہ ٹوٹل پٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ یاسین کوڈیڑھ سو روپے کے عوض نگرانی پر مامور کر کے خود ہوٹل چلے گئے ، رات کو ہی نامعلوم چور انکے بائیس ویلرکی اٹھائیس ہزار مالیتی بیٹریاں چرا کر لے گئے ، یاد رہے کہ اسی جگہ پرچوری کی یہ چھٹی واردات ہے،پولیس گکھڑ مصروف تفتیش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment