
نا معلوم مسلح ڈاکووں نے صبح کام پر جاتے ہوئے شخص سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا
گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی) گکھڑ کی سڑکوں پر مسلح ڈاکو دندنانے لگے 2 نا معلوم مسلح ڈاکووں نے صبح کام پر جاتے ہوئے شخص سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق محمد شہباز ولد محمد رفیق رحمانی سکنہ محلہ سلیم پورہ گکھڑ علی الصبح 6 بجے اپنے کام پر وزیرآباد جا رہا تھا کہ نت کلاں روڈ نزد مشرقی قدیمی قبرستان گکھڑ 2 نا معلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل نمبریGTK-4544 آٹھ ہزار روپے نقدی موبائل فون اور ایک عدد ایگزاسٹ فین چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ گکھڑ مصروف تفتیش ہے

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment