
آئندہ تین سال کے لئے پاکستان شریعت کونسل کی گیارہ رکنی مرکزی مجلس عاملہ کا اعلان کردیا گیا
گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی)آئندہ تین سال کے لئے پاکستان شریعت کونسل کی گیارہ رکنی مرکزی مجلس عاملہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔یہ بات کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی نے جامعہ اسلامیہ محمدیہ میں جماعتی راہ نماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق امیر مرکزیہ مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی نے درج ذیل ارکان کو مرکزی عہدیدار مقرر کیا ہے۔ نائب امیر اول مولانا عبد القیوم حقانی(نوشہرہ کے پی کے) نائب امیر دوم مولانا عبدالرزاق (فیصل آباد) نائب امیر سوم مولانا رشید احمد درخواستی(کراچی) سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی (گوجرانوالہ) ڈپٹی سیکرٹری جنرل اول چودھری خالد محمود (فیصل آباد) ڈپٹی سیکرٹری جنرل دوم مولانا شبیر احمد کاشمیری (اسلام آ باد) سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرؤف محمدی (اسلام آباد) رابطہ سیکرٹری مولانا ڈاکٹر حافظ محمد سلیم (لاہور) سیکرٹری امور تعلیم مولانا عمران جاوید سندھو (اسلام آباد) سیکرٹری مالیات حافظ سعید احمد اعوان (اسلام آباد) انہوں نے بتایا کہ صوبائی امیر اور سیکرٹری جنرل بھی درج ذیل ترتیب کے ساتھ مقرر کردیے گئے ہیں۔پنجاب:قاری جمیل الرحمن اختر (امیر) قاری محمد عثمان رمضان (سیکرٹری جنرل) سندھ: مولانا قاری اللہ داد (امیر) مفتی حبیب احمد درخواستی (سیکرٹری جنرل) خیبر پختونخواہ: مولانا عبدالحفیظ محمدی (امیر) مولانا جعفر مقبول طیار (سیکرٹری جنرل) آزاد کشمیر:مولانا محمد اشفاق کشمیری (امیر) مولانا عطاء اللہ علوی (سیکرٹری جنرل) گلگت بلتستان:مولانا ثناء اللہ غالب (امیر) مولانا غلام رسول ناصر(سیکرٹری جنرل) اسلام آباد:مولانا محمد رمضان علوی (امیر) مولانا حافظ سید علی محی الدین (سیکرٹری جنرل)صوبائی امراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ 15فروری تک صوبائی مجالس عاملہ کی تشکیل مکمل کرلیں جبکہ بلوچستان کے لئے عہدہ داروں کا تقرر فروری کے دوران کردیا جائے گا۔ان شاء اللہ مولانا زاہدالراشدی نے اس موقع پر کہا کہ ہم انتخابی اور تحریکی سیاست سے الگ رہتے ہوئے خالصتاً علمی وفکری بنیادوں پر نفاذ شریعت، قومی خودمختاری اور ملکی استحکام کے لئے کام کررہے ہیں اور کسی جماعت کے داخلی معاملات وتنازعات میں حصہ دار اور فریق نہیں ہیں۔ انہوں نے ملک بھر کے دینی وسیاسی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5فروری کو “یوم کشمیر “روایتی جوش و خروش کے ساتھ مناکر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا بھرپور اظہار کریں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان شریعت کونسل بھی اس موقع پر تقریبات کا اہتمام کرے گی

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment