
مسلح افراد کی سعودیہ مقیم شہری کے گھر پر فائرنگ،در و دیوار چھلنی ، پولیس گکھڑ مصروف تفتیش ہے
گکھڑ( ڈاکٹر عصمت علوی) مسلح افراد کی سعودیہ مقیم شہری کے گھر پر فائرنگ،در و دیوار چھلنی ، جبکہ اہلخانہ نے چھپ کر جانیں بچائیں،علاقہ میں خوف و دہشت کی فضا برقرار،واقعات کیمطابق گذشتہ شب سوا بارہ بجے کے قریب گکھڑ کے محلہ سلطانپورہ سوئی گیس روڈ کے رہائشی محمد اشرف ساہی جو خود عرصہ تیس سال سے سلسلہ روز گار پر سعودیہ جبکہ اس کا بیٹاایک سال سے دوبئی مقیم ہے ، کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ، فائرنگ سے درو دیوار چھلنی جبکہ بیرونی گیٹ پر فائرنگ کے نشان نمایاں ہے ، دوران فائرنگ گھر میں موجود اشرف ساہی کی اہلیہ بیٹے،بیٹیوں نے چھپ کر جانیں بچائیں،ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہو گئے، اہلخانہ کی ون فائیو پر کال کے بعد مقامی پولیس تھا نہ گکھڑ نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خول اکٹھے کرنے کے علاوہ حقائق دریافت کئے، ملزمان کی فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے،پولیس گکھڑ مصروف تفتیش ہے

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment