
خریداری کا جھانسہ دیکر دکان مالک کا قیمتی موبائل جبکہ میڈیکل سٹور سے پانچ ہزار چوری
گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی )خریداری کا جھانسہ دیکر دکان مالک کا قیمتی موبائل جبکہ میڈیکل سٹور سے پانچ ہزار چوری،تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز کوٹ نورا روڈ محلہ ہاشمی پر واقع اسد ولد عمرخاں کی مدینہ الیکٹرونکس شاپ پر دو موٹر سائیکل سوار خریداری کے بہانے آئے کہ اسد اشیاءدکھانے میں مصروف ہونے پر اس کا ساڑھے اٹھارہ ہزار مالیتی چارجنگ پر لگا موبائل چرا کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ،اسی کوٹ نورا روڈ ہاشمی چوک پر واقع وقاص ولد محمد علی راجپوت کی ایم اے فارمیسی پر دو افراد دوائی خریدنے کے بہانے آئے جونہی وقاص اپنی فارمیسی سے دوائی نکالنے میں مصروف ہوا تو دوائی لینے والے مل افرادنے اسکے غلہ سے پانچ ہزار روپے چوری کر لئے ،اور بعد ازاں فرار ہو گئے ، پولیس گکھڑ مصروف تفتیش ہے

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment