پی ٹی آئی کے کھلنڈرے اور تاریخ کے جبر سے نا آشنا انکے قائدین عوام کے زہنوں میں پرورش پانیوالے حکومت مخالف جذبات کو سمجھ نہیں پارہے(ن لیگ گکھڑ )

پی ٹی آئی کے کھلنڈرے اور تاریخ کے جبر سے نا آشنا انکے قائدین عوام کے زہنوں میں پرورش پانیوالے حکومت مخالف جذبات کو سمجھ نہیں پارہے(ن لیگ گکھڑ )

گکھڑ( ڈاکٹر عصمت علوی)سابق ن لیگی چیئرمین ایم سی گکھڑ وسیم یعقوب بٹ ،سابق ن لیگی کونسلر عبدالرزاق بٹ اور ن لیگی رہنماءحافظ عثمان سندھو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے ، کہ پی ٹی آئی کے کھلنڈرے اور تاریخ کے جبر سے نا آشنا انکے قائدین عوام کے زہنوں میں پرورش پانیوالے حکومت مخالف جذبات کو سمجھ نہیں پارہے ،جب یہ لاوہ پھٹے گا ، تو حکمران اسکے متحمل نہیں ہو سکیں گے،ہر سہ رہنماﺅں نے مذید کہا کہ حلقہ پی پی51مسلم لیگ ن کی کامیابی دیواروں پر لکھی جا چکی ہے ،ن لیگی کارکن بھر پور طور پر الیکشن مہم میںکردار ادا کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کو جتوائیں گے ،انیس فروری کو ن لیگ حیران کن نتائج دے گی ،حلقہ کی عوام گوئبلز کے شاگردوں کے جھوٹے پراپیگنڈوں کو گور شتر سمجھیں گے ،مذکورہ رہنماﺅں نے مذید کہا کہ سا بق سفاقی وزیر ریلوے جو ان سے چل نہ سکی ،کی اعلیٰ کارکردگی کے جو جھوٹے بیانات دیکر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ،انکی قلعی توانکے جانشین اعظم سواتی آئے دن کھولتے رہتے ہیں ،کہ ریلوے کی حالت زار پر رونا آ رہا ہے ،اسی طرح حکمران جماعت کو داخلی امور میں بھی رونا آنیوالا ہے ،کہ اس حکومت کی پوری کیبنٹ فیل ہو چکی ہے،اب انکی ٹانگیں کھڑی ہونیوالی ہیں۔۔

Leave your comment
Comment
Name
Email