پی ٹی آئی کی حکومت ایم کیو ایم او ر ق لیگی بیساکھیوں پر کھڑی ہے ،جس دن یہ دو بیساکھیاں گر گئیں تو حکومت کا دھڑن تختہ ہو جا ئےگا(سابق وفاقی وزیر دفاع و تجارت، ن لیگی ایم این اے خرم دستگیر خاں)
گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی) سابق وفاقی وزیر دفاع و تجارت، ن لیگی ایم این اے خرم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایم کیو ایم او ر ق لیگی بیساکھیوں پر کھڑی ہے ،جس دن یہ دو بیساکھیاں گر گئیں تو حکومت کا دھڑن تختہ ہو جا ئے ، جبکہ استعفے جلد بازی میں نہیں دیں گے ،یہ آخری آپشن، قبل ازیں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ،ہم مارشل نہیں چاہتے ،احتجاج ہمارا حق ہے ، ان خیالات کا اظہار ن لیگی ایم این اے خرم دستگیر خاں نے ضلعی ن لیگی رہنماءمیجر الطاف چیمہ کی رہائش گاہ گکھڑ میں پی پی اکیاون کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی اکیاون سے ن لیگی امیدوار بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، ، ن لیگی ایم پی ایزبیرسٹر بلال فاروق تارڑ،عادل بخش چٹھہ،ضلعی صدر ن لیگ مستنصر گوندل ایڈووکیٹ، ضلعی جنر ل سیکرٹری ایکس ایم این اے شازیہ سہیل میر،ضلعی رہنما ءمیجر الطاف چیمہ، ضلعی انفرمیشن سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ،امتیاز اظہر باگڑی، خالد منظور چیمہ،میر مظہر بشیر، کاشف صابر خاں، ندیم کھوکھر،سمیت کثیر تعداد میں ن لیگی ورکرز،یوتھ ونگ گکھڑ کے عہدیدار ودیگر بھی تھے ،ن لیگی ایم این اے خرم دستگیر نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت ایم کیو ایم اور ق لیگ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے ،جس دن یہ بیساکھیاں گر گئیں، حکومت کا وجود ختم ہو جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس استعیفوں کا آخری آپشن ہے ، قبل ازیں ہم جلسے جلوس اور ریلیوں کے زریعے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ، جو دے رہے ہیں،ہم استعفے اتنی جلد بازی میں ہر گزنہیں دیں گے ،مگر ہم اپنی اس تحریک کے باوجود مارشل لا کو ہرگز سپورٹ نہیں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں،جس میں ماورائے آئین اقدام اور اداروں کی مداخلت نہیں چاہتے ، صرف جمہوریت چاہتے ہیں،جلسے جلوس اور احتجاجی ریلیاں،اور سینیٹ الیکشن کے بعد ہم اپنے ہدف کے قریب پہنچ رہے ہیں،ہمارا حتمی ہدف نئے الیکشن ہیں،اس لئے استعفے دینا ہمارا ہدف نہیں ،ہم عمران کی حکومت گرانا نہیں چاہتے ،ہم پاکستان میں جمہوریت کے آگے ماورائے آئین مداخلت ختم کرنا چاہتے ہیں،خرم دستگیر خاں نے مذید کہا کہ ہم نوازشریف کا جھنڈا پکڑے کھڑے ہیں،ہم اپنی ہمشیرہ بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ کی قیادت میں یہ جھنڈا اٹھائے انیس فروری کا الیکشن جیت کر لہراتے ہوئے یہ ضمنی الیکشن جیت کر یہ سیٹ پارٹی قائد میاں نواز شریف کو گفٹ کریں گے ،انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میںضلع گوجرانوالہ کی چھ قومی اور چودہ صوبائی سیٹیں صرف اور صرف نواز شریف کی وجہ سے جیت کر کلین سویپ کیا،گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ گوجرانوالہ ن لیگ کا گڑھ ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت طلعت شوکت نہیں نواز شریف کھڑا ہے ،ہم اس حلقہ وزیرآباد کا انیس فروری کا ضمنی الیکشن جیت کر یہ سیٹ نواز شریف کے قدموں میں رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران کی کارکردگی یہ کہ وہ ایک ایک کرکے عوام کے استعمال کی چیزیں مہنگی کرکے انکی پہنچ سے دور کرکے نیا پاکستان نہیں بلکہ اس ملک کو پتھر کے دور میں لیجا رہے ہیں،یہ حکومت مافیا کو سپورٹ کر رہی ہے ،جہاں پر ادویات کے بعد آٹا،چینی اور اب پٹرول مہنگا کر دیا گیا، کیا ملک پر کوئی آسمانی آفت آئی ،کہ یہ چیزیں مہنگی ہو گئیں،مافیا کو عمران سپورٹ کر تا ہے،جولائی میں وزیر خوراک نے ہاﺅس میں بتایا کہ ملک سے ساٹھ لاکھ ٹن گندم چوری ہو گئی ،انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے وہ گندم چوری نہیں بلکہ حکومت نے مافیا کو اسمگل کر وادی،یہ غریب اور ترقی دشمن حکومت سے جلد جان چھوٹنے والی ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمران اس ضمنی الیکشن میں پری پول رگنگ کر رہے ہیں ، جنکے ہاتھ روکنا ہوں گے ، ہر محکمہ حکومتی امیدوار کو سپورٹ کر رہا ہے ، حلقہ میں اسی کروڑ کے ترقیاتی فنڈز دھاندلی کیلئے لائے گئے ،مگر ہم محنت سے یہ ضمنی الیکشن جیت کر دکھائیں گے ،خرم دستگیر نے مذید کہا کہ ہمارے دور میں چینی پچپن روپے جو اب ہنڈرڈ کراس کر چکی ، بجلی سات روپے یونٹ جو انیس روپے موجودہ حکومت کی کارکردگی عیاں کررہا ہے ،جبکہ نواز شریف دور میں ادویات کی قیمتیں بڑھیں،چینی ، پٹرول اور نہ آٹا بڑھا ،اب ہر ہفتے سات فیصد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، نااہل حکومت سے جلد چھٹکارا پا کر ہم نواز شریف کو ملک کا چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائیں گے،انیس فروری کو ترقی کا نشان شیر ہی جیتے گا، قبل ازیں ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ،میجر الطاف چیمہ، شعیب الطاف چیمہ ودیگر نے بھی خطاب کیا، ایم این اے خرم دستگیر خاں کی آمد پر انہیں ہار پہنائے اور پھول نچھاور کئے گئے ۔۔۔
Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment