آر پی او گوجرانوالہ ریجن ریاض نزیر گاڑا کی گکھڑ آمد ، تھانہ سٹی وزیر آباد کے پولیس ڈرائیور رانا مشتاق کی شوگر کے باعث ٹانگ کٹنے پر گزشتہ روز اسکے گھر چدھڑ ٹاؤن گکھڑ آ کر عیادت کی

آر پی او گوجرانوالہ ریجن ریاض نزیر گاڑا کی گکھڑ آمد ، تھانہ سٹی وزیر آباد کے پولیس ڈرائیور رانا مشتاق کی شوگر کے باعث ٹانگ کٹنے پر گزشتہ روز اسکے گھر چدھڑ ٹاؤن گکھڑ آ کر عیادت کی

گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی) آر پی او گوجرانوالہ ریجن ریاض نزیر گاڑا کی گکھڑ آمد ، تھانہ سٹی وزیر آباد کے پولیس ڈرائیور رانا مشتاق کی شوگر کے باعث ٹانگ کٹنے پر گزشتہ روز اسکے گھر چدھڑ ٹاؤن گکھڑ آ کر عیادت کی ،اس موقع پر آر پی او نے اسے صحت یابی کیلئے پھول پیش کئے ، اور ڈرائیور رانا مشتاق سے کہا کہ آپ کا مکمل علاج محکمہ کے زمہ ہے ،آپکے زخم ٹھیک ہونے پر پنجاب پولیس کی طرف سے آپ کو مصنوعی ٹانگ لگا دی جائے گی ،جس کے لگنے کے بعد آپ فٹبال بھی کھیل سکیں گے ،اس موقع پر آر پی او ریاض نزیر گاڑا نے موقع پر موجود ڈی ایس پی سرکل وزیرآباد رانا اسلام کو ہدایت کی کہ انکے علاج کی پوری نگرانی کریں اور علاج معالجہ کیلئے ادویات و دیگر ضروری اشیاء بروقت مہیا کریں ،آر پی او نے ڈرائیور رانا مشتاق کے بڑے بیٹے کو محمکہ میں بھرتی کرنے کا کہا اور اسے اپنی سی وی محکمہ پولیس گوجرانوالہ کو بھیجنے کا کہا ،اس موقع پر پریس کلب گکھڑ کے صدر میاں صبیح الرحمٰن،جنرل سیکرٹری امانت چیمہ ،وائس چیئرمین ڈاکٹر عصمت علوی،نائب صدر محمد رفیق آسی ،جوائنٹ سیکرٹری محمد آصف بٹ،اور زوہیب اسلم ودیگرز کے علاؤہ مقامی پولیس گکھڑ کے اہلکار بھی موجود تھے،جہاں پر پریس کلب کے صدر میاں صبیح الرحمٰن اور جنرل سیکرٹری امانت چیمہ و دیگر کاممبران نے آر پی او ریاض نزیر گاڑا سے کہا کہ گکھڑ شہر کو جرائم سے محفوظ بنانے کیلئے سیف سٹی پروگرام میں اپنی مدد آپ کے تحت شہر بھر کے پبلک مقامات پر تیس پینتیس لاکھ سے زائد مالیتی سی سی ٹی وی کیمرے لگا رہے ہیں ،جن میں علاقہ بھر کی مخیر حضرات فنڈز دے رہے ہیں،جس پر آر پی او ریاض نزیر گاڑا نے پریس ممبران سے کہا کہ یہ شہر آپ کا ہے ،اسے محفوظ اور سیف سٹی بنانے بارے اس اقدام کو سراہتے ہیں،جس بارے محکمہ کی طرف سے چار اہلکار دیتا ہوں جو ان سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی اور آپریٹ کریں گے ،محکمہ بھرپور تعاون کرے گا،پریس کلب نے آر پی او ریاض نزیر گاڑا کا شکریہ ادا کیا۔

Leave your comment
Comment
Name
Email