عامر جٹ میموریل کرکٹ سپر لیگ بھگت گڑھ کا فائنل میچ کوٹ عنایت خاں کرکٹ کلب اور جٹ کرکٹ کلب بھگت گڑھ کے درمیان محمد ی رائس ملز کے قریب گراؤنڈ میں کھیلا گیا

عامر جٹ میموریل کرکٹ سپر لیگ بھگت گڑھ کا فائنل میچ کوٹ عنایت خاں کرکٹ کلب اور جٹ کرکٹ کلب بھگت گڑھ کے درمیان محمد ی رائس ملز کے قریب گراؤنڈ میں کھیلا گیا

گکھڑ(محمد گلشادسلیمی)عامر جٹ میموریل کرکٹ سپر لیگ بھگت گڑھ کا فائنل میچ کوٹ عنایت خاں کرکٹ کلب اور جٹ کرکٹ کلب بھگت گڑھ کے درمیان محمد ی رائس ملز کے قریب گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی راہنما چوہدری جمال ناصر چیمہ ٹکٹ ہولڈر PP-53اور صدر گکھڑ پریس کلب و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے رائس ملز چیمبر زآف کامرس میاں صبیح الرحمن تھے 25اوورز پر مشتمل میچ کوٹ عنایت خاں ٹیم نے جیت لیا جٹ کرکٹ ٹیم 234زنر کے مقابلے میں 178پر آؤٹ ہو گئے میاں صبیح الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور جوش ولولہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ونرٹیم کے کپتان شیر زمان اور رنر اپ ٹیم کے کپتان شہباز احمد سیفی کو ٹرافیاں تقسیم کیں ٹورنامنٹ میں مین آف سی سیریز شہباز احمد بہترین بلے باز اور مین آف دی میچ حماد ہنجرا قرار دیئے گئے مہمان خصوصی جمال ناصر چیمہ اور میاں صبیح الرحمن نے انتظامیہ ٹورنامنٹ کمیٹی حافظ محمد اسلم جٹ کوچ جٹ کرکٹ بھگت گڑھ کو صحت مندانہ سرگرمیاں بحال رکھنے اور نوجوانوں کو منفی کھیلوں سے بازرکھنے کی کوشش پر 10-10روپے عطیہ دیا گکھڑ پریس کلب کے سرپرست محمد گلشاد سلیمی، جائنٹ سیکرٹری محمد آصف بٹ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد عارف شہباز، فرحان احمد ڈھلو، حماد سلیم جٹ، سعد کوہاڑ و دیگر موجود تھے

Leave your comment
Comment
Name
Email