چار مسلح ڈاکوؤں نے سیکورٹی گارڈ یرغمال بنا کر شہر کے سب سے بڑے سلمان سپر سٹور کے تالے کنڈے توڑ کر لاکھوں کا کیش اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

چار مسلح ڈاکوؤں نے سیکورٹی گارڈ یرغمال بنا کر شہر کے سب سے بڑے سلمان سپر سٹور کے تالے کنڈے توڑ کر لاکھوں کا کیش اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

گکھڑ منڈی (ڈاکٹر عصمت علوی) چار مسلح ڈاکوؤں نے سیکورٹی گارڈ یرغمال بنا کر جی ٹی روڈ پر واقع شہر کے سب سے بڑے سلمان سپر سٹور کے تالے کنڈے توڑ کر لاکھوں کا کیش اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا،علی الصبح ہونیوالی اس واردات کے ڈاکو پیدل فرار،جی ٹی روڈ پر دیگر چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں گاڑیوں کی بیٹریاں،ڈیزل ،موٹر و نقدی چھین لی گئی،واقعات کیمطابق ڈاکوؤں،چوروں نے جی ٹی روڈ پر اندھیر نگری مچائے رکھی،گزشتہ روز علی الصبح ساڑھے پانچ بجے جی ٹی روڈ کے گنجان آباد علاقے میں واقع فرحان اعجاز ہنجرا، اور سلمان ہنجرا کے ملکیتی شہر کے سب سے بڑے شاپنگ مال”سلمان سپر سٹور” کے شاہ سلیمان کے رہائشی سیکورٹی گارڈ چالیس سالہ شہزاد کو یرغمال بنا کر چار مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے سپر سٹور کے شٹر کے تالے کنڈے کاٹ کر اندر گھس گئے ،اور کاؤنٹر کے درازوں سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ کے قریب کیش ، نقدی کے علاؤہ قیمتی ایمپورٹڈ سامان لوٹ کر پیدل فرار ہو گئے ، ڈاکوؤں کی عمریں بھی پینتیس سے چالیس سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہیں،موقع پر پولیس حقائق معلوم کرنے میں مصروف ہے ،اسی طاح پولیس چوکی گکھڑ سٹی سے سو میٹر کے فاصلے پر بوائز ڈگری کالج کے مقابل دھند کے باعث کھڑی لوڈر گاڑیوں سے ایک لاکھ مالیت سے زائد چار بیٹریوں،سمیت ڈیزل ،لوڈر ٹرک اسٹینڈ سے پچیس ہزار کا منجھا،چارپائی اور آرمی کیمپنگ گراؤنڈ میں لگی کھیتی باری کیلئے چوہدری ناظر حسین گجر کی ساڑھے سات ہارس پاور کی چالیس ہزار مالیتی زرعی موٹر چوری کر لی گئی ،برگر ڈیلیوری مین سے چھ مسلح ڈاکوؤں نے درجن برگر ،پانچ ہزار نقدی اور موثچھین لیا ،اسی طرح منگلہ سے بھر لیکر آنیوالا لوڈر ٹرک نمبریAE/1374 جو شب کو جی ٹی روڈ سبزی منڈی کے مقابل خراب ہو جانے پر تین مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے اسکے ڈرائیور میانوالی بنگلہ کے رہائشی محسن زمان سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار نقدی چھیننے کے علاؤہ چھبیس ہزار مالیتی ٹرک کی دو بیٹریاں ،اور سو لیٹر ڈیزل بھی ٹرک سے نکال کر لے گئے ،پشاور گڈز اڈا پیر کوٹ موڑ جی ٹی روڈ پر کھڑے ایک ٹرک نمبری RII/424 سے چور ناصرف اٹھارہ ہزار کی بیٹری ،اور دس ہزار کا ڈیزل چوری کرکے لے گئے،جی ٹی روڈ پر ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا ہے ،جبکہ پولیس تھانہ گکھڑ کی تین پٹرولنگ گاڑیاں جو ہر دس بیس منٹ پر جی ٹی روڈ پر پٹرولنگ کرنے کے باوجود پولیس کسی بھی واردات کے ملزم گرفتار کرنے میں ناکام جا رہی ہے

   
  • Ateeq

    Ateeq

    January 19, 2021

    Bhai jaan hamari police ni theek baki sab theek hain

Leave your comment
Comment
Name
Email