کوٹلی ساہیاں میں بھائی کےلئے رشتہ کے تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا

کوٹلی ساہیاں میں بھائی کےلئے رشتہ کے تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی) کوٹلی ساہیاں میں بھائی کےلئے رشتہ کے تنازعہ پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق ملزم جاوید اقبال عرف سفیان ولد ظفر اقبال چیمہ کا سسرالیوں کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور سسرال والے اس کے گھر صلح کے لیے آئے ہوئے تھے ملزم سفیان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کر دیااور خود موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں 45 سالہ مہناز زوجہ اشفاق( ساس) ،اس کے بیٹے شاہد عمر30سال ،احدعمر 25 سال ،70 سالہ پروین بی بی( دادی ساس) ساکنان جلال بلگن اور ملزم کا حقیقی چچا فیاض چیمہ سکنہ کوٹلی ساہیاںشامل ہیں مزید تفتیش جاری ہے

Leave your comment
Comment
Name
Email