مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے خراب ٹرک کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار کی نقدی ،چھبیس ہزار کی بیٹریاں،اور سو لیٹر ڈیزل نکال کر فرار ہوگئے

مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے خراب ٹرک کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار کی نقدی ،چھبیس ہزار کی بیٹریاں،اور سو لیٹر ڈیزل نکال کر فرار ہوگئے

گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی) مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے جی ٹی روڈ پر کھڑے خراب ٹرک کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر چالیس ہزار کی نقدی ،چھبیس ہزار کی بیٹریاں،اور سو لیٹر ڈیزل نکال کر فرار ہوگئے،جبکہ اڈا پر کھڑے ٹرک سے اٹھارہ ہزار کی بیٹریاں اور دس ہزار کا ڈیزل چوری،واقعات کیمطابق گزشتہ شب منگلہ سے بھر لوڈ کرکے آنیوالا ایک ٹرک نمبری AE/1374 جو جی ٹی روڈ گکھڑ سبزی منڈی کے مقابل خراب ہو گیا،کہ جسے اس کا ڈرائیور میانوالی بنگلہ کا رہائشی محسن زمان ٹھیک کرنے میں مصروف تھا ،کہ اس دوران ایک کار کے تین مسلح ڈاکوؤں نے اس ڈرائیور محسن زمان سے گن پوائنٹ پر ناصرف چالیس ہزار روپے کی نقدی چھین لی ،بلکہ چھبیس ہزار مالیتی ٹرک کی دو بیٹریاں اتارنے کے علاؤہ اپنے ساتھ لائی گیلنوں میں سو لیٹر ڈیزل بھی خراب ٹرک سے نکال لیا،دوسرے وقوعہ میں مہر عظمت کے ملکیتی پشاور گڈز اڈا پیر کوٹ موڑ جی ٹی روڈ پر کھڑا ایک ٹرک نمبری RII/434 سے ناصرف ساڑھے اٹھارہ ہزار مالیتی بیٹری کے علاؤہ ٹرک سے دس ہزار کا ڈیزل بھی چوری کرکے لے گئے، جی ٹی روڈ پر بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے ،جبکہ پولیس گکھڑ گشت کے باوجود بھی کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام جا رہی ہے

Leave your comment
Comment
Name
Email