مغربی استعمار کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل اور ناجائز پشت پناہی کے خلاف آواز اٹھانا ہماری ملی و دینی ذمہ داری ہے(مولانا زاہدالراشدی)

مغربی استعمار کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل اور ناجائز پشت پناہی کے خلاف آواز اٹھانا ہماری ملی و دینی ذمہ داری ہے(مولانا زاہدالراشدی)

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی)اسرائیل کے خلاف ملت اسلامیہ کے اجتماعی موقف کی حمایت اور مغربی استعمار کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل اور ناجائز پشت پناہی کے خلاف آواز اٹھانا ہماری ملی و دینی ذمہ داری ہے.اور تمام دینی جماعتوں کو اس مہم میں حصہ لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل مولانا زاہد الراشدی نے 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی کے اہتمام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے واضح اعلان کے مطابق” اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے تسلیم نہیں کیا جاسکتا” انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ریلی کو اپنی روایات کے مطابق کامیاب بنائیں.مولانا زاہدالراشدی نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء کو کسی بھی سیاسی جدوجہد میں شریک ہونے سے روکنے کی بات درست نہیں ہے اور ایسا کرنا ملک کے لاکھوں شہریوں کو ان کے انسانی اور شہری حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہوگا. دینی مدارس کے اساتذہ اور طلباء پاکستان کے باعزت شہری ہیں اور کسی بھی سیاسی و دینی جدوجہد میں شریک ہونا ان کا دستوری حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ جس طرح اساتذہ اور طلباء کو کسی تحریک میں شریک ہونے میں انہیں مجبور کرنا درست نہیں ہے اسی طرح روکنا بھی درست نہیں ہے. ان میں سے کوئی شہری کسی بھی تحریک میں حصہ لینا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے. نہ مدارس کے منتظمین کو حق ہے کہ وہ انہیں شرکت پر مجبور کریں اور نہ ہی اصحاب اقتدار کے لیے جائز ہے کہ وہ ملک کے کسی بھی شہری کو کسی تحریک میں حصہ لینے سے روکنے کا راستہ اختیار کریں

Leave your comment
Comment
Name
Email