انتقال پر ملال

انتقال پر ملال

گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی)کنٹونمنٹ بورڈ کے ریکارڈ کیپر بابا محمد الیاس اچانک ہارٹ اٹیک ہونے سے انتقال کر گئے ان کو آبائی گاؤں چک 10ب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نماز جنازہ کے بعد سپر دخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحو م کی وفات پرلواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے حافظ محمد اسلم جٹ، محمد گلشاد سلیمی، جنرل سیکرٹری منصورہ سوسائٹی ڈاکٹر کلیم اللہ چیمہ، جنرل سیکرٹری ڈی سی کالونی عاطف افتخار چیمہ، کرنل(ر) نسیم اللہ چیمہ، منیر احمد، حما دسلیم، حاجی اسمعٰیل، شہباز جٹ، میاں عرفان، حاجی زاہد، عارف ارائیں، اشفاق احمد، محمد ارسلان اسلم جٹ، اسامہ کوہاڑ، سعد کوہاڑ، محمد نذیر مولا جٹ و دیگر نے دعائے مغفرت کی ہے


گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی)مولانا منظور احمد چنیوٹی مرحوم کے فرزند، ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے بھائی مولانا محمد ثناء اللہ چنیوٹی اور ممتاز عالم دین مولانا لطیف الرحمن کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل علامہ زاہد الراشدی، مولانا حماد الزھراوی، مولانا عبدالقدوس قارن،قاری محمود اختر عابد، مولانا خالد محمودسرفرازی، حافظ محمد اسلم جٹ، الطاف حسین چیمہ کوٹ نورا، محمد گلشاد سلیمی، قاری عمر فاروق الحسینی، حافظ اشفاق احمد چیمہ، حافظ نصر الدین عمر، حافظ نوید احمد، قاری امتیازا حمد، قاری محمد آصف ہزاروی و دیگر نے ان کی وفات کو عالم اسلام کیلئے بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور مغفرت کی دعا کی ہے


گکھڑ(ڈاکٹر عصمت علوی)میونسپل کمیٹی گکھڑ کا اہلکار محلہ لکھ داتا کا رہائشی شفقت محمود انصاری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی پرانی عید گاہ والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی،سماجی اور میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے شرکت کی


گکھڑ(محمد گلشاد سلیمی) پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر کے والد سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی محمد نواز کھوکھر کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حاجی نواز کھوکھر ایک جہاندیدہ اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے اور پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے جن کا شمار پارٹی کے بانی کارکنان اور بھٹو شہید کے سپاہیوں میں ہوتا تھا ان کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک وفادار، زیرک، نظریاتی اور تجربہ کار راہنماء سے محروم ہو گئی ہے ان کی وفات بلاشبہ پارٹی کا سیاسی طور پر بڑا نقصان ہے انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک تعالی مرحوم کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ راحت نصیب فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے

Leave your comment
Comment
Name
Email