موٹر سائیکل اور مزدا ٹرک میں تصادم ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی

موٹر سائیکل اور مزدا ٹرک میں تصادم ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی) موٹر سائیکل اور مزدا ٹرک میں تصادم ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی واقعات کے مطابق 52 سالہ سعید احمد ولد غلام علی اپنے موٹرسائیکل نمبر  GAL-4295 پر اپنے 13 سالہ بیٹے منیب الرحمان اور بیٹے کے دوست حافظ محمد عبداللہ قوم مغل ساکن وائیانوالی کو المصطفی مدرسہ گوجرانوالہ سے لیکر براستہ نیاکوٹ نوراروڈ واپس گاؤں جاتے ہوئے سندھو پروٹین فارمز والے موڑ پر سامنے سے آنے والے تیزرفتار منی ٹرک مزدانمبر LJR-9734سے ٹکرا گئے جس سے 52 سالہ شیخ سعید احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ، اس کا بیٹا اور اس کا دوست شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، اور مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نعش ورثاء کے حوالے کر دی

Leave your comment
Comment
Name
Email