پاکستان شریعت کونسل نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

پاکستان شریعت کونسل نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی)پاکستان شریعت کونسل نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا، مرکزی جامع مسجد عباسپور کے خطیب اور ممتاز دینی شخصیت مولانا اشفاق ربانی آزاد کشمیر کے امیر اور مولانا عطاء اللہ علوی سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ معروف مذہبی رہنماء مولانا ثناء اللہ غالب شریعت کونسل گلگت بلتستان کے امیر اور مولانا غلام رسول ناصر سیکرٹری جنرل نامزد کر دئیے گئے، اس بات کا اعلان پاکستان شریعت کونسل کے امیر مفتی محمد رویس خان ایوبی نے جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی سے مشاورت کے بعد کیا، شریعت کونسل آزاد کشمیر کے دیگر عہدیداروں میں مولانا عبدالماجد توحیدی نائب امیر، مقصود فاروقی سیکرٹری اطلاعات اور سیف اللہ خالد (شاردہ) خزانچی نامزد کر دیئے گئے، دریں اثناء کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرؤف محمدی نے بتایا ہے کہ 14 جنوری کو میر پور آزاد کشمیر میں پاکستان شریعت کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہو گا جس اہم فیصلے کئے جائیں گے، بعد ازاں ملک بھر میں نئی باڈیوں کا اعلان کر کے انہیں مکمل فعال کیا جائے گا

Leave your comment
Comment
Name
Email