
پچاس لاکھ گھر ملے اور نہ دو کروڑ نوکریاں مہنگائی و گرانی میں بھی تین سو فیصد اضافہ ہوا(شیر محمد علی انصاری)
گکھڑ(ڈاکٹر عصمت علوی ) موجودہ حکومت کی ناکامیوں و نامرادیوں کا ایک سال اور مکمل ہو گیا عوام کو پچاس لاکھ گھر ملے اور نہ دو کروڑ نوکریاں مہنگائی و گرانی میں بھی تین سو فیصد اضافہ ہوا حکمران خارجہ پالیسی پر مکمل ناکام ثابت ہوئے ہیں جبکہ یوٹرن کی دو سو سینچریاں مکمل کی گئیں حکومت نے عوام کو مایوسی کے اندھیرے میں دھکیل دیا ہے 2021ء موجودہ حکومت کی تبدیلی کا سال ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء غلط بیانی اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں پی ڈی ایم کی تحریک سے وہ شدید گھبراہٹ کا شکار ہیں پی ڈی ایم اپنے ایجنڈے اور مقاصد میں مکمل یکسو ہے اور اس میں کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہے پیپلز پارٹی، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے تمام فیصلوں کی پابند ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی چھٹی ہونے والی ہے اور وہ اپنے بچاو کے لئے الٹی سیدھی حرکتیں کر رہے اور عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے نیاء سال حکومت کی تبدیلی کا سال ثابت ہو گا۔

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment