
ضمنی الیکشن پی پی 51 وزیرآباد پیپلزپارٹی سیٹ جیت کر سرپراہز دیگی(چوہدری اعجاز سماں)
گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی ) ضمنی الیکشن پی پی 51 وزیرآباد پیپلزپارٹی سیٹ جیت کر سرپراہز دیگی، پیپلزپارٹی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے سابق ایم پی اے نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب و انچارج ضلع گوجرانوالہ چوہدری اعجاز سماں نے بطورِ امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر تنویر الحسین لنگاہ کے پاس جمع کروا دیئے ہیں، اور آج سے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے ،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے ریٹرننگ آفیسر تنویر الحسین لنگاہ کے آفس کے باہر پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ امیدوار پیپلز پارٹی چوہدری اعجاز سماں، چوہدری اعجاز چیمہ ایڈووکیٹ ، چوہدری مختار سماں ،چوہدری ظفر اللہ چیمہ، چوہدری سرفراز احمد ساہی ،منشاء چیمہ و دیگر بھی تھے، انھوں نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قاہدین جو بھی فیصلہ کریں گے، اس فیصلے کی مکمل پابندی کی جائے گی ،حلقہ کے عوام کی حکومت کے خلاف شدید نفرت کو دیکھ کر لگتا ہے ،کہ حکومتی امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگی، اور پیپلز پارٹی کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہو کر پارٹی اور حلقہ کی عوام کو سرپرائز دے گا۔

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment