
گکھڑ شہر کو سیف سٹی بنائیں گے،تاجر برادری کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے(ایس ایچ او تھانہ گکھڑ خالد نواز وریاہ)
گکھڑ (محمد گلشاد سلیمی)گکھڑ شہر کو سیف سٹی بنائیں گے،تاجر برادری کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ گکھڑ سب انسپکٹر خالد نواز وریاہ نے انجمن صرافاں گکھڑ کی دعوت پر صدر انجمن صرافاں شاہد الطاف گوگی زرگر کے دفتر اور بازار کے دورہ کے دوران تاجر برادری اور میڈیا سے کیا،قبل ازیں انجمن صرافاں کے صدر شاہد الطاف زرگر،جنرل سیکرٹری شہباز زرگر،سرپرست اعلیٰ حاجی عبد الرؤف زرگر،سینئر نائب صدر امجد قادری زرگر،نائب صدر طارق زرگر،حاجی سجاد زرگر،حاجی مشتاق زرگر،خالد زرگر،خالد زرگر کراچی والا،سکندر زرگر،رانجھا زرگر،مدثر اکرم بٹ زرگر،مختار زرگر،زوہیب زرگر،ناصر محمود زرگر،عرفان زرگر،ودیگرز نے ایس ایچ او خالد نواز وریاہ کی بازار آمد پر انہیں ہار پہنائے،پتیاں نچھاور کیں،بعد ازاں انجمن تاجراں گکھڑ کے صدر مہر افضال مختار،اپنے سابق صدور میاں مون ثاقب،اور محمد انور بھٹہ سمیت اجلاس میں شریک ہوئے،ایس ایچ او گکھڑ خالد نواز وریاہ نے صراف برادری،تاجر برادری کے علاوہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے حقوق،اور جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ گکھڑ شہر کو سیکورٹی کیمروں کی مدد سے سیف سٹی بنانا ترجیحات میں شامل ہے،جس بارے شہر بھر کے ہر مکتبہ فکر سے میٹنگ کی ہے،جلد کیمرے نصب کرنے کا کام شروع ہو گا،اور یہ سیکورٹی کیمرے جی ٹی روڈ،پٹرول پمپس کے علاؤہ کاروباری مراکز پر نصب کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ چھوٹے جرم کو اگر اگنور کر دیا جائے تو ایک دن وہ بڑا جرم بن کر سامنے آتا ہے،میں بحیثیت ایس ایچ او اپنے ماتحت عملہ سے مطمئن نہیں کوئی بھی غلط کام کی سفارش کے تو میں منع کر دیتا ہوں تھانہ گکھڑ کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں کے عوام کے اجتماعی فائدے اور جرائم کا خاتمہ مشن ہے مجھے عوام،تاجر برادری اور میڈیا کا تعاون درکارہے،انہوں نے کہا کہ جلد بینکہ چیمہ دوہرے قتل کے ملزمان پولیس گرفت میں ہونگے،جبکہ بینکوں کے آگے ہونیوالی نوسربازی کی وارداتوں کا قلع قمع کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہا ہوں
Leave your comment