
جی ٹی روڈ پر واقع ڈیرہ پر مویشی چوروں نے نقب زنی کرکے بارہ لاکھ سے زائد مالیتی نو مویشی چوری کر لئے
گکھڑ (ڈاکٹر عصمت علوی ) جی ٹی روڈ پر واقع ڈیرہ پر مویشی چوروں نے نقب زنی کرکے بارہ لاکھ سے زائد مالیتی نو مویشی چوری کر لئے،تفصیلات کیمطابق سبزی منڈی گکھڑ کے مقابل بر لب جی ٹی روڈ کے رہائشی حاجی شریف مغل جس نے اپنے آرا مشین کیساتھ حویلی بنا کر مویشی پال رکھے ہیں،اور خود بھی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اسی آرا مشین اور حویلی کے اوپر رہائش پذیر ہیں،کہ گزشتہ شب نامعلوم مویشی چوروں نے انکے آرا مشین اور حویلی کے ملحقہ میونسپل پارک سے حاجی شریف مغل کی مویشیوں کی حویلی کی دیوار پھاڑ کر اندر گھس آئے اور بارہ لاکھ سے زائد مالیتی کے نو مویشیوں میں چار راس بھینسیں،انکے چار بچھڑے اور ایک راس چوٹی کو کھول کر آرا مشین کے مین گیٹ سے چوری کرکے لے گئے،کہ بعد ازان حاجی شریف کے آرا مشین اور حویلی کے مقابل جی ٹی روڈ کی دوسری طرف کھڑے لوڈر ٹرک میں لوڈ کرکے لے گئے،واردات کا متاثرہ خاندان کو صبح اٹھنے پر پتہ چلا ،اور ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی،پولیس گکھڑ نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی شروع کردی،یاد رہے کہ بر لب جی ٹی روڈ نزد سبزی منڈی جہاں پر بارہ لاکھ سے زائد مالیتی نو عدد مویشی چرا لئے گئے،وہاں سے دو منٹ کی مسافت پر گکھڑ شہر کا شہر ماڈل پولیس اسٹیشن موجود ہے،اور پولیس کی تین گاڑیاں ساری رات جی ٹی روڈ پر پٹرولنگ کرتی ہیں،باوجود اسکے بھی مویشی چور دیوار میں نقب لگا کر نو مویشی کھول کر ہانک کر جی ٹی روڈ کی دوسری طرف کھڑی لوڈر گاڑی میں لوڈ کرکے لے گئے،مگر پولیس پٹرولنگ کے ہتھے کوئی ملزم نہ چڑھ سکا،جنکا مال مویشی چوری ہوا ہے،انہوں نے پولیس گکھڑ سے اپنے مویشیوں کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

Finally found an easy to use and good-looking plugin for adding an author box to site
Leave your comment